دیرپا امن میں نوجوانوں کا کردار اہم رہا ہے ،

طلباء ملک کی ترقی و خوشحالی میں ایم کردار ادا کر ہے ہیں ، ملاکنڈ ڈویثرن میں امن قائم ہے اور امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام ایک ساتھ ہے جنرل کمانڈنگ افیسر ملاکنڈ ڈویژن علی عامر اعوان کی یف سی سکول وکالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب

بدھ 16 اگست 2017 17:54

لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 اگست2017ء)جنرل کمانڈنگ افیسر ملاکنڈ ڈویثرن علی عامر اعوان نے کہا ہے کہ دیرپا امن میں نوجوانوں اور طلباء کا کردار اہم رہا ہے ، طلباء ملک کی ترقی و خوشحالی میں ایم کردار ادا کر ہے ہیں ، ملاکنڈ ڈویثرن میں امن قائم ہے اور امن کی فضاء برقرار رکھنے کیلئے سیکورٹی فورسز اور عوام ایک ساتھ ہے،بروز بدھ ان خیالات کااظہار جی اوسی ملاکنڈ ڈویثرن علی عامر اعوان نے بلامبٹ تیمرگرہ میں ایف سی سکول اینڈ کالج میں یوم والدین تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر کمانڈنٹ دیر ٹاسک فورس کرنل خالد محمود شفیع ، ڈپٹی کمشنر لوئر دیر عطاء الرحمان ، ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان ، ڈی پی او کاشف ذولفقارسمیت سکول طلباء و طالبات، اساتذہ اور عمائدین علاقے بھی موجود تھے، یوم والدین تقریب میں سکول کے طلباء و طالبات نے ملی نغمے، نعت، تقاریر ، خاکے اور ٹیبلو پیش کرکے محفل کو چار چاند کر دیا ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جی اوسی ملاکنڈ ڈویثرن علی عامر اعوان نے کہاکہ نوجوان نسل ملک وقوم کا قیمتی اثاثہ ہوتاہے ، طلباء اور طالبات اپنی قیمتی وقت ملک کی ترقی و خوشحالی میں صرف کرئے، انہوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویثرن میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے اور انشاء اللہ سیکورٹی فورسز امن کی فضاء عوام کی تعاون سے برقرار رکھے گے، اس موقع پر مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباء میں میڈیلز ، ٹرافیاں اور شیلڈ تقسیم کئے،،

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں