ْآزادی بہت بڑی نعمت ہے،

پاکستان کی آزادی میں ہمارے اسلاف کاخون شامل ہے،کرنل خالدمحمدشفیع

بدھ 16 اگست 2017 14:34

ْآزادی بہت بڑی نعمت ہے،
تیمرگرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2017ء) کمانڈنٹ دیرٹاسک فورس کرنل خالدمحمودشفیع نے کہاہے کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے،پاکستان کی آزادی میں ہمارے اسلاف کاخون شامل ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان ستر سالوں میں کئی مشکل ادوار سے گزرالیکن اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے دیر سکاوٹ کے ہیڈ کوارٹر کے آفیسر مس میں یوم آزادی کے مناسبت سے منعقدہونے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بریگیڈیئر مختیار خان، قومی اسمبلی کے رکن صاحبزادہ محمد یعقوب، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ،، ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان، ڈی سی لوئر دیر عطاء الرحمن اور جے یو آئی کے صوبائی امیر مولانا گل نصیب خان کے علاوہ سیاسی رہنماء اور عمائدین علاقہ بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کرنل خالدمحمودشفیع نے کہا کہ ضلع دیر پائین کے عوام محب وطن ہیں اور ان کے تعاون سے مثالی امن قائم ہوا ۔انہوں نے کہا کہ آج کے دن ہمیں عزم کرناچاہیے کہ آنے والی نسلوں کو بہتر ، پر امن اور ترقی یافتہ پاکستان دے سکی. انہوں نے کہا کہ دیر لوئر میں قیام امن کے قیام میں میڈیانے بھی اہم کردار اداکیاہے۔ اس موقع پر قومی اسمبلی ممبر صاحبزادہ محمد یعقوب نے کہا کہ ملک کو چیلنجز درپیش ہونے کے باوجود پاکستان میں امن قائم ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چند سال قبل عوام نے دیر سے نقل مکانی کر چکے تھے لیکن پاک فوج نے دیر لوئراوراپردیر میں امن قائم کیا۔ انہوں نے کہا کہ منتخب نمائندوں اورعوام نے قیام امن کے لئے پاک فوج کا بھرپور ساتھ دیا. انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم متحد ہے اور ملک کی سلامتی کے لیے عوام کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں