جے یو آئی تیمرگرہ کے زیر اہتمام وادی تالاش میں موٹر سائیکل ر یلی نکالی گئی

وقت آگیا ہے قوم تبد یلی وانصا ف کے نام نہاد علمبردروں کو 2018کے عام انتخابات میںمسترد کرتے ہو ئے جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار کریں،صو با ئی امیر مولانا گل نصیب

منگل 15 اگست 2017 20:52

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 اگست2017ء)جے یو آئی تحصیل تیمرگرہ کے زیر اہتمام وادی تالاش میں موٹر سائیکل ر یلی نکالی گئی جس میں کثیرتعداد میں کا رکنوں نے شرکت کی ،ریلی کی قیادت صو با ئی امیر مولانا گل نصیب خان نے کی جو کہ مختلف علاقوں سے ہو تی ہو ئی تالاش بازار میں اختتام پذ یر ہو ئی ۔

(جاری ہے)

مولانا گل نصیب خان نے زیارت تالاش میں پار ٹی کارکنوں کے ہمراہ تحصیل سطح پر پار ٹی دفترکا افتتاح کیا بعدازاں شرکا ء سے خطاب کر تے ہو ئے صو با ئی امیر مولانا گل نصیب نے کہا کہ وقت آگیا ہے قوم تبد یلی اور انصا ف کے نام نہاد علمبردروں کو 2018کے عام انتخابات میںمسترد کرتے ہو ئے جے یو آئی پر اعتماد کا اظہار کریں ،ملک پر ایک ساز ش کے تحت بیرو نی یہودی ایجنڈا مسلط کیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبا ئی حکومت امن امان کے قیام سمیت تمام محاذ وں پر بر ی طر ح ناکا م ہو چکی ہے ،علما ء کرام و طن سے محبت کرنے والا طبقہ ہے اور کسی بھی نا خوا شگوار حالت میں مدارس کے ہزاروں طلبہ ملک کی حفاظت کے لے ہر اول دستے کا کردار ادا کرینگے ،انہوں نے کہا کہ آئین سے دفعہ62اور63نکالنے حوالے سے تمام تر سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جا ئیگا تقر یب سے ضلعی امیر مولانا زاہد خان ، تر جمان مفتی خالد محمود و دیگرنے بھی خطاب کیا آخر میں ضلعی دفتر کا افتتا ح بھی کیا گیا

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں