تیمرگرہ ، کہ قوم کے مسا ئل کا حل صا لح قیادت کے انتخاب میں ہے، مولانا گل نصیب خان

عوام اگلے انتخابات میں سیکولر قوتوں کو مسترد کرکے فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کریں،صو با ئی امیر جمعیت علماء اسلام

ہفتہ 12 اگست 2017 20:28

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 اگست2017ء) جمعیت علماء اسلام کے صو با ئی امیر مولانا گل نصیب خان نے کہاکہ قوم کے مسا ئل کا حل صا لح قیادت کے انتخاب میں ہے،عوام اگلے انتخابات میں سیکولر قوتوں کو مسترد جبکہ علما ء کرام دہشت گردی خا تمے اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی میں اپنا کردار ادا کریں ۔ وادی تالاش املکودرہ دیر لویر میں پارٹی کے مقامی مر حوم قا یدین سید شاہ علی خان شہید اور حاجی عباس خان کی یاد میں منعقدہ تعز یتی ریفرنس سے خطاب کر تے مولانا گل نصیب خان نے کہا کہ کہ موجودہ حالات میں ملک کو کئی معاشی ،معاشرتی مسائل سمیت دہشت گردی کا سامنا ہے جس کا مقابلہ صر ف اتحاد سے کیا جا سکتا ہے ،انہوں نے کہا کہ وقت آگیاہے کہ قوم 70سالہ بد عنوانیوں کے خا تمہ اورپائیدار امن امان کے قیا م کے لئے صالح قیادت کا انتخاب کریں،علما ء کرام اور مذ ہبی طبقہ ملک میں امن کا علمبردار جبکہ دہشت گردی کے خلا ف ہے، ،فرقہ وارنہ ہم آہنگی کے لئے تمام طبقات فکر اپنا کردار ادا کریں ۔

(جاری ہے)

،انہوں نے اس موقع پر پار ٹی کے شہید راہنما سید شاہ علی اور حاجی عباس خان کے علاقہ اور پار ٹی کے لے خد مات کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مر حومین کی علاقہ میں امن امان سمیت اتحاد کی فضاء برقرارر کھنے حوالے سے خد مات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئیگا تقریب سے سابق مشیر و زیر اعلی محمدرحیم حقانی ، ضلعی امیر مولانازاہد خان ، سرپر ست اعلی مولانا باد شاہ حضرت ، تحصیل امیر مولانا محمد نبی شاہ،ضلعی ترجمان مفتی خالد محمود ،حافظ حسین احمد و دیگر مقر رین نے بھی خطاب کیا اس موقع پر علما ء کرام کی نے مر حوم قایدین کی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں