دیربالا، خودکش حملے میں پاک فوج میجر ،لیویزاہلکار سمیت چار اہلکار شہید، چار سے چھ اہلکار زخمی

فورسزکی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک ،دوسرا گرفتار ، متعدد مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا

بدھ 9 اگست 2017 21:24

دیربالا، خودکش حملے میں پاک فوج میجر ،لیویزاہلکار سمیت چار اہلکار شہید، چار سے چھ اہلکار زخمی
دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 اگست2017ء) یونین کونسل کوٹکے کے علاقے شیراتکل سلطان خیل درہ میں گذشتہ شب خودکش حملے میں پاک فوج کے میجر ،لیویزاہلکار سمیت چار اہلکار شہید اور چار سے چھ اہلکار زخمی ،جبکہ فورسزکی جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد ہلاک اور دوسرے کو زندہ گرفتار کرلیا گیا ، خوددھماکہ علاقے میں خفیہ اطلاع پر دہشتگردوں کی موجود گی کے خلاف فورسز کی سرچ آپریشن کے دوران ہوا۔

واقعے کے بعد علاقے متعدد مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب بارہ بجے کے قریب سلطان خیل درہ کے علاقے شیراتکل گائوں میں میں خفیہ ایجنسی کو اطلاع ملی تھی کہ شیراتکل کے علاقے میں دہشتگرد داخل ہوئے ہیں جس کے بعد پاک آرمی کے جوانوں نے دہشتگردوں کے خلاف رات بارہ بجے سرچ آپریشن شروع کیا ۔

(جاری ہے)

سرکاری اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جب فورسز کے جوان شیراتکل پہنچے تو سرچ آپریشن میں دہشتگردوں کی گرفتاری کے دوران ایک دہشت گرد نے خود کو دھماکہ کرکے اڑا یا جس سے پاک آرمی کا میجر علی سلمان جنکا تعلق ایک خفیہ ایجنسی سے تھا خود کش دھماکے میں اپنے دیگر اہلکار حولدار غلام نذیر،حولدار آختر اور ایک لیوی سپاہی عبدالکریم بھی شہیدہوگئے۔

جبکہ ذرائع کے مطابق دیگر چار سے چھ اہلکار زخمی بھی ہوئے ہیں۔ فورسز کے جوابی کاروائی میں ایک دہشتگرد کو ہلاک جبکہ دوسرے کو گرفتار کرلیا گیا۔جبکہ ایک اور ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی تعداد دو کے بجائے تین تھے جس میں سے ایک نے چھپے ہوئے خالی مکان میں فورسز کی کاروائی سے بچنے کیلئے اڑایا جس سے مکان بھی زمین بوس ہوا تاہم تیسرے دہشتگرد کی تصدیق سرکاری ذرائع سے نہیں ہوئی ۔

دھماکے کے بعد فورسز نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور پورے علاقے کوسیل کیا۔ سرچ آپریشن کے دوران فورسز نے مقامی ذرائع کے مطابق متعدد مشکوک افراد کو دوگاڑیوں میں سوار کرکے حراست میں لیا۔قریبی علاقوں کے لوگوں نے بتایا کہ دھماکے اور فائرنگ کی آوازیں تین کلومیٹر دور تک سنائی گئی جس سے رات کے وقت مقامی افراد میں خوف وہراس پایا گیا۔

جبکہ خوف کے بعض کوئی شخص بات کرنے کی گریز کررہے ہیں ۔ اس سلسلے میں جب ڈپٹی کمشنر عثمان محسود سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ دھماکے میں ہمارا ایک وفاقی لیوی سپاہی عبدالکریم سکنہ صاحب آباد جو پاک آرمی کے ساتھ ڈیوٹی پر موجودتھا بھی شہید ہوگیا ہے انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے افغانستان سے براستہ چترال اور لوئر دیر کے افغانستان سے ملحقہ علاقوں سے داخل ہونے کی اطلاعات تھی ۔

جبکہ مقامی افراد کے مطابق شیراتکل کے خالی مکان میں دہشتگرد چھپے ہوئے تھے مزکورہ مکان زلزلے کے دوران شدید متاثرہوا تھا اور قابل استعمال نہ ہونے سے مکان خالی تھا ۔نام ظاہر نہ کرنے شرط پر ایک شخص نے بتایا کہ مزکورہ خالی مکان کے مالک جو دوسرے گھر میں رہتا تھا کو بعدازاں فورسز نے گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق شیراتکل میں ہی ایک سال قبل بھی خفیہ اطلاع پر پاک آرمی نے خودکش جیکٹ بھی برآمد کرکے دو افراد کو گرفتار کرلیا تھا۔

دھماکے میں شہید ہونے والے میجر علی سلمان ،حولدار غلام نذیر،حولدار آختر کو آبائی علاقوں کو علی الصبح روانہ کردیا گیا جبکہ لیویز سپاہی عبدالکریم کو صاحب آبادکے مقامی قبرستان میں آہ وسسکیوں کے ساتھ سپردخاک کردیا گیا نماز جنازہ میں سیاسی شخصات اور سرکاری آفسروں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شہید لیویز اہلکار کے والد شاہ نزول اور بھائی ظفر نے کہا کہ ہمارے بیٹے وطن کی خاطر قربانی دیا جس پر ہمیں فخر ہے اور اگر ضرورت ہوئی تو دیگر پانچ بیٹیوں کو بھی وطن کی خاطر قربان کر دیں گے،اس موقع پر ایم پی اے ثناء اللہ اور جماعت اسلامی کے سابق ایم پی اے ملک بہرام خان نے کہا کہ یہ آفسوسناک واقعہ ہوا جس پر ہم سب کو دکھ ہے اور ہم غم زدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں