دیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر اور3 جوان شہید

فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک ، دوسرا گرفتار، ایک بمبار نے خود کودھماکے سے اڑا دیا، آئی ایس پی آر

بدھ 9 اگست 2017 11:39

دیر میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں میجر اور3 جوان شہید
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 اگست2017ء) لوئردیر میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی ، تیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں کے آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اور دوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا، اس دوران میجر اور3 سپاہی شہید جب کہ ایک دہشت گرد ہلاک اورایک گرفتارکرلیا گیا۔

(جاری ہے)

بدھ کوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابقلوئر دیرتیمرگرہ کے علاقے شیروٹ کئی میں فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا۔اس دوران دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنادی گئی تاہم دہشتگردوں نے فورسزکو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں میجرعلی سلمان، حوالدارغلام نذیر، حوالدار اختر، ایک لیوی اہلکار سپاہی عبدالکریم شہید ہوگئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران ایک بمبارنے خود کودھماکے سے اڑا دیا اور دوسرا فائرنگ میں مارا گیا جب کہ ایک دہشت گرد کو گرفتارکرلیا گیا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں