تیمرگرہ،دیر لوئر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شدید گر می

شہری بے حال ہوکر گھروں تک محدود ہوگئے ہیں

اتوار 6 اگست 2017 20:10

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) دیر لوئر کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شدید گر می نے سارے پرانے ریکارڈ توڑڈالے شدید گرمی سے شہری بے حال ہوکر گھروں تک محدود ہوگئے ہیںتفصیلات کے مطابق موسم برسات میں دیرلوئر بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے گرمی کی شدت میں روز بروز اضافہ ہوتا جارہاہے اور شدید گرمی سابقہ تمام ریکارڈ توڑ ڈالے جبکہ بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے کنویں، قدرتی پرانے چشمے پانڈاور ندیاںخشک ہوگئے اور علاقے میں پانی کی شدید قلت پیدا ہوگئی ہیںاورشہری اپنے ضروریات پوری کرنے کیلئے ٹینکروں کے پانی خریدنے پر مجبور ہے اورفی ٹینکرہزارروپے سے پندرہ سو تک ملتاہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے شہری مختلف بیماریوں میں مبتلا ہوگئے ہیںشدید گرمی اورحبس سے کاروباری زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے اور لوگ گھروں تک محدود ہوگئے ہیںاور بازاروں میں رش نہ ہونے کے برابر ہے جبکہ شدید گرمی کی وجہ سے گھروں مردخواتین بوڑھوں بچوںسمیت سکولوں طلباوطالبات اور اساتذہ کو شدید مشکلات کا سامنا ہے بارشوں کیلئے لوگوں نے نمازاستسقائء مساجداور گھروں میں دعائیں شروع کر رکھی ہے بارشیں نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے عوام میں کافی تشوتش وخوف پائی جاتی ہے جبکہ بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ اور کم وولیٹج نے علاقے کے عوام کواور عذاب میں ڈال دیا ہے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں