تیمرگر،قاضی آباد تیمرگرہ میں 40 لاکھ روپے کی لاگت سے قدرتی گیس فراہمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

اتوار 6 اگست 2017 19:20

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 اگست2017ء) دیر لویر کے علاقہ قاضی آباد تیمرگرہ کو 40 لاکھ روپے کی لاگت سے قدرتی گیس فراہمی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیاہے۔جس سے ڈیڑھ سو گھرانوں کو گیس کی سہولت میسر ہوگی۔سابق سینیٹر زاہد خان کی کوششوں سے مذکورہ منصوبے پر کام کا آغاز ہونے پر مقامی لوگوں نے خوشی کا اظہار کیاہے۔اس موقع پر عمایدین ومشران علاقہ سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی حلقہ پی کے 94 دیر لویر سے امیدوار انجینئر مختیار خان ، ملک سجاد خان، ڈاکٹرقاضی نسیم،قاضی عابد،غلام قادر اور دیگرمقررین نے کہا کہ ساڑھے پانچ ارب روپے کی خطیر لاگت سے دیر لویر کے مختلف علاقوں کو قدرتی گیس فراہمی پرکام جاری ہے جس سے ترقی خوشحالی کا نیا دور شروع اور جنگلات کی کٹائی کاعمل رک جائے گا۔

(جاری ہے)

انجنیئر مختیار نے کہا کہ تیمرگرہ اسپتال میں باچا خان اوپی ڈی کاقیامِ ، عبدالولی خان یونیورسٹی کیمپسِ تیمرگرہ ٹو چکدرہ جدیدسڑک کی تعمیر اے این پی دور کے کارنامے ہے۔دیر کی پسما ندگی کی ذمہ دار جماعت اسلامی ہے۔اب یہاں کے عوام کو اسلام اور انصاف کے نام پر مزید دھوکے میں نہیں رکھا جاسکتا۔اہم وزارتوں کے باوجود جماعت اسلامی نے دیر کی پسماندگی خاتمے کے لے کچھ نہیں کیا۔آنے والا دور اے این پی کا ہے جوعام انتخابات میں واضح قوت بن کر ابھری گی

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں