پولیس شہد اء کے یاد میں دیر لویر میں تقریبات کا سلسلہ جاری

انجمن تا جران تیمرگری کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں ڈی پی اوکاشف ذولفقار اور بازار صدر انوار الدین کی قیادت میں ریلی کا انعقاد شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی

جمعرات 3 اگست 2017 20:56

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) پولیس شہد اء کے یاد میں دیر لویر میں تقریبات کا سلسلہ جاری ،انجمن تا جران تیمرگری کی جانب سے ضلعی ہیڈ کوا ٹر تیمرگرہ میں ڈی پی اوکاشف ذولفقار اور بازار صدر انوار الدین کی قیادت میں ریلی کا انعقاد شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس حوالے سے ر یلی گور گوری چوک سے ہوتے ہو ئے پریس کلب کے سا منے اختتام پذ یر ہو ئی ، جس میں سول سو سا یٹی ،میڈیانمایند گان ،وکلاء،منتخب بلدیا تی نمایندوں سمیت پولیس اہلکار کثیر تعداد میںشریک ہو ئے، شر کاء نے اس موقع پر پلے کا رڈ اور بینر ز اُ ٹھا رکھے تھے جس پر پو لیس شہد ا ء کی قر بانیوں کو شاندار الفا ظ میں خرا ج تحسین پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع خطاب کر تے ہو ئے ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر ایس ایس پی کا شف ذو لفقار،نجمن تا جران تیمرگرہ کے صدر حاجی انورا لدین ، تحصیل نا ظم ریا ض محمد ایڈ و کیٹ، ڈسٹر کٹ بار کے صدر جہان بہادر روغانی ایڈو کیٹ ، جے یو آئی کے تحصیل امیر مولانا نبی نے کہا کہ پولیس شہد اء کی قر بانیوں کے بدو لت آج لویر دیر سمیت ملا کنڈ ڈویژن میں امن قا ئم ہے ، شہدا ء کی لا زوال قر با نیوں کو ہمیشہ یاد ر کھا جا ئیگا ،ڈی پی او کا شف ذو لفقار نے کہا کہ شہریوں کے تعاون کے بغیر امن کا قیا م ممکن نہیں،امن امان کاقیام ،سماج دشمن عناصر کی سرکو بی پولیس کی اولین ذمہ درای ہے اس حوالے سے تمام طبقات اپنا بھرپور کر دار ادا کریں ،انہوں نے کہا کہ ضلع دیر لویر سی47پولیس شہد اء کے بچوں کو پولیس فنڈز سے تعلیمی و ظایف دئے جاینگے دریں اثنا ء آج ( جمعہ ) خورشید خان پولیس لا ئن میں شہدا ء کے ورثا ء کے اعزاز میں خصوصی تقریب اور آج یاد گار شہد اء پر پو لیس دستہ سلامی پیش کر ئیگا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں