سال2017,18کے لے دیر لویر کا 7 ار ب34کروڑ 30لاکھ کا ساانہ بجٹ ضلع کونسل میں پیش

تنخواہوں کی مد میں 6ارب33کروڑ ، تنخواہوں کے علاوہ 26کروڑ 74لاکھ ،فنا نس منسٹرز ڈائریکٹیوز کے لئے 13کروڑ10لاکھ جبکہ ضلعی تر قیاتی پرو گرام کے لئے 27کروڑ 86لاکھ روپے مختص

جمعرات 3 اگست 2017 20:56

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اگست2017ء) سال2017,18کے لے دیر لویر کا 7 ار ب34کروڑ 30لاکھ کا ساانہ بجٹ ضلع کونسل میں پیش، تنخواہوں کی مد میں 6ارب33کروڑ ، تنخواہوں کے علاوہ 26کروڑ 74لاکھ ،فنا نس منسٹرز ڈائریکٹیوز کے لئے 13کروڑ10لاکھ جبکہ ضلعی تر قیاتی پرو گرام کے لئے 27کروڑ 86لاکھ روپے مختص کے گئے ہیں ۔ضلعی کے تعمیر و تر قی کے لئے حکومت اور اپوزیشن ایک سا تھ جد و جہد جاری ر کھیں گے ،جاری اور نئے تر قیا تی منصو بوں کے بر وقت تکمیل سے تر قی و خوشحالی کا نیا دور شروع ہو گا ۔

محمدرسول خان ،ضلع کونسل دیر لویر کا بجٹ اجلاس زیر صدات اسپیکر سید عبدالرشید کونسل ہال بلا مبٹ میں منعقدہوا ،جس میں ضلع کونسل ممبران ، تحصیل نا ظمین ، سرکاری محکموں کے آفیسر ز سمیت ڈی سی عطاء الرحمٰن نے خصوصی شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرسالانہ بجٹ پیش کر تے ہو ئے ضلع نا ظم حاجی محمد رسول خان نے کہ کہ گزشتہ بر س 7ارب6کروڑ 19لاکھ جبکہ سال 2017/18کے لئی7ارب 34کروڑ30لاکھ روپے کا سالانہ بجٹ رکھا گیا ہے ،اپوزیشن اور حکومتی ار کان میں یکساں تر قیاتی فنڈز تقسیم کئے جاینگے ،امسال تر قیا تی منصوبوں پر پر 27کر وڑ 86لاکھ ر وپے خرچ کے جاینگے جس میں5کروڑ57لاکھ،صحت کے لئے 2کروڑ 78لاکھ jجبکہ زراعت ،ترقی برائے خوا تین ،کھیل کو د اور نوجوا نوں کے لئی4کروڑ 17لا کھ ر وپے اور صوابد یدی فنڈز کے لے لئے 15کروڑ 32لا کھ ر وپے ر کھے گئے ہیں ،ضلعی نا ظم نے کہا کہ صو بائی حکومت کی جانب سے گزشتہ بر س بھار ی کٹو تیوں کے سبب ترقیا تی کا م مکمل کر نے اور اخراجات پوراکرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں