تیمرگرہ ،ملیریا وباء نے وادی تالاش کو لپیٹ میں لے لیا متعدد افراد متاثر

ہفتہ 29 جولائی 2017 22:41

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جولائی2017ء)ملیریا وباء نے وادی تالاش کو لپیٹ میں لے لیا متعدد افراد متاثر۔ تفصیلات کیمطابق وادی تالاش میں کئی دنوں سے اطلاعات ہے کہ ملیریا مرض سے سینکڑوں افراد متاثر ہوچکے ہیں اور اگر بروقت روکنے کیلئے اقدامات نہ کئے گئے تو مزیدتیزی کیساتھ پھیل جائیگی۔

(جاری ہے)

عوام علاقہ کا کہنا ہے کہ وادی تالاش کی اکثریتی علاقہ میں صفائی کا فقدان ہے اور ہر طرف گندگی کی ڈھیرنظر ارہے ہے جس کیوجہ سے مچھروں کی افزائش نسل میں اضافہ ہورہاہے ۔

عوام علاقہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے وادی تالاش اور خصوصا شہری علاقوں میں مچھروں کی خاتمہ کیلئے سپرے کیا جائے اور ملیریا مرض کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات کئے جائے۔ ادھر جب محکمہ صحت کے زمہ داروں کیساتھ رابطہ کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ملیریا وباء کی شکل موجود نہ ہے البتہ موسمی لحاظ سے ملیریا پایا جاتا ہے جس کی روک تھام کیلئے متعلقہ ہسپتالوں میں ادویات پہلے سے موجو ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں