․کرپشن کا گندا تالاب ایک مچھلی کے نکالنے سے صاف نہیں ہوگا ، پانامہ لیکس میں 450 افراد کا نام آیا ہے جس میں تما م سیاسی جماعتوں میں شامل افراد کے نام ہیں ،جب تک ان لوگوں کو سزانہیں دی جاتی جن کے کیسز احتساب عدالتوں میں چل رہے ہیں یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا

صوبائی وزیر بلدیات عنایت اللہ خان کا ریلی سے خطا ب

ہفتہ 29 جولائی 2017 22:13

دیر بالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 29 جولائی2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ کرپشن کا گندا تالاب ایک مچھلی کے نکالنے سے صاف نہیں ہوگا ، پانامہ لیکس میں 450 افراد کا نام آیا ہے جس میں تما م سیاسی جماعتوں میں شامل افراد کے نام ہیں جب تک ان 450 افراد کے ساتھ ساتھ ان لوگوں سزانہیں دی جاتی جن کے کیسز نیب اور احتساب عدالتوں میں چل رہے ہیں یہ ملک ترقی نہیں کر سکتا۔

ہمارا مطالبہ کسی ایک سیاسی جماعت کے خلاف نہیں ہے ہم بے لاگ احتساب کامطالبہ کرتے ہیں،پاکستان کے اداروں نے مثبت رخ اختیارکرلی ہے اور اداروں کے احترام سے ہی بحرانوں سے نکلاجاسکتا ہے، کرپشن کے خلاف جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کی ہے اس جدوجہد میں سراج الحق کے پشت پر کھڑے ہونے کی ضرورت ہے اس کو مضبوط بنانا ہے انشاء اللہ ملک کو کرپشن سے پاک کریں گے ۔

(جاری ہے)

وہ بروز ہفتہ دیر بالا میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام ریلی سے خطا ب کر رہے تھے ۔ ریلی سے قومی اسمبلی میںپارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ اور امیر جماعت اسلامی دیر بالا حنیف اللہ ایڈووکیٹ نے بھی خطا ب کیا۔ سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جماعت اسلامی کے قیادت نے اپنے آپ کو احتساب کے لیے پیش کر دیا ہے اور جماعت اسلامی نے کرپشن خلاف ایک طویل جدوجہد کے نتیجے میں وزیر اعظم کی نااہلی بارش کا پہلا قطرہ ہے ۔ انہوںنے کہا کہ ہماری تحریک کسی ایک سیاسی جماعت یا فرد کے خلاف نہیں ہے بلکہ ہر اس فرد کے خلاف ہے جس نے اس ملک کو لوٹا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں