تیمرگرہ،کلاس فور ملاز مین کا مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان

پیر 24 جولائی 2017 21:14

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جولائی2017ء) کلاس فور ملاز مین نے مطالبات کے حق میں صوبہ بھر میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ،مطالبات منظوری کے لئے ایک مہینے کی ڈیڈ لا ئن ،اس حوالے سے کلاس فور ملاز مین کا نما یندہ اجلاس زیرصدارت دوست محمد خان منعقد ہوا جس میں ضلع بھر سے کلاس فور ملاز مین نے کثیر تعداد میں شر کت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کر تے ہوئے کلاس فور ایسوسی ایشن خیبر پختون خواہ کے صدر اکبر خان مو مند ،جنرل سیکر ٹری اشفاق خٹک ،دوست محمد ،محمد نذر عبیدا لر حمٰن و غیرہ نے کہا کہ بار بار مطالبات کے با وجو د موجودہ صوبا ئی حکومت اُ ن کے جایز مطالبات ماننے میں لیت ولعل سے کام لے رہی ہیں ،صوبا ئی صدر اکبر خا ن مو مند نے 1992میں کنٹریکٹ پر بھر تی ملاز مین کو ریٹا یر منٹ میں15سال رعایت د ینے اور سرکاری اعلا میہ کے مطابق کلاس فور ملاز مین سے روزانہ 8گھنٹے ڈیو ٹی پر عمل در آمد یقینی بنانے کے مطالبات کئے ،انہوں نے کہا کہ درجہ چہارم ملازمین سے سیکور ٹی گارڈ کی ڈیو ٹی لینا نا انصا فی ہے اس لئے تمام سر کاری اداروں کی حفاظت کے لئے فوری طور پر سیکور ٹی گارڈ تعینات کئے جا ئے ،صو با ئی صدر نے اس موقع پر صو بہ بھر کے تمام تحصیلوں میں کنونشنز کے انعقاد اور مطا لبات پور ی نہ ہو نے کی صو ر ت میں بھرپور تحریک شر و ع کر نے کا اعلان کر دیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں