پانامہ کیس سکینڈل کافیصلہ جلد سنایاجائے ،اس فیصلے سے قوم و ملک کامستقبل وابستہ ہے، نواز شریف اب گھر جانیوالے ہیں، وہ عذاب الٰہی کا شکار ہیں، ہم ان 470 سے زائدتمام افراد کابھرپور احتساب چاہتے ہیں جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں ،تبلیغی جماعت اصلاح معاشرہ کی ایک عالم گیر تحریک ہے

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا شمولیتی اجلاس عام سے خطاب

پیر 24 جولائی 2017 21:12

پانامہ کیس سکینڈل کافیصلہ جلد سنایاجائے ،اس فیصلے سے قوم و ملک کامستقبل وابستہ ہے، نواز شریف اب گھر جانیوالے ہیں، وہ عذاب الٰہی کا شکار ہیں،  ہم ان 470 سے زائدتمام افراد کابھرپور احتساب چاہتے ہیں جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں  ،تبلیغی جماعت اصلاح معاشرہ کی ایک عالم گیر تحریک ہے
پشاور، دیرپائین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے عدالت سے مطالبہ کیا ہے کہ پانامہ کیس سکینڈل کافیصلہ جلد از جلد سنالے کیونکہ اس فیصلے قوم و ملک کامستقبل وابستہ ہے،نواز شریف نے اللہ اور اسکے رسول سے اعلان جنگ کیااب وہ اللہ کی عذاب سے دوچار ہیں ،نواز شریف اب گھر جانے والے ہیں لیکن مسئلہ صرف نواز شریف کا نہیں ہم ان چار سو ستر سے زائدتمام افراد کابھرپور احتساب چاہتے ہیں جن کے نام پانامہ پیپرز میں آئے ہیں ،سی پیک میں اس خطے کیلئے ریلوے لائین سمیت دیگر تمام سہولیات کامطالبہ کرتے ہیں ،تبلیغی جماعت کے بسترے شیطان کے خلاف ایٹم بم ہیں ، یہ شیطان کو تباہ کردیتے ہیں، تبلیغی جماعت اصلاح معاشرہ کی ایک عالم گیر تحریک ہے۔

(جاری ہے)

وہ پیرکو ضلع دیرپائین کے علاقہ میدان میں ایک شمولیتی جلسہ عام سے خطاب کررہے تھے۔ اس موقع پرجماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات امیرالعظیم، صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ ،جماعت اسلامی کے ایم پی ایز سعید خان،اعزاز الملک افکاری،اور جماعت اسلامی ضلع دیر پائین کے امیر مولانا اسد اللہ نے بھی خطاب کیا ،جبکہ اس موقع پرچار سو سے زائد عمائدین نے اپنے خاندانوں اور ساتھیوں سمیت مختلف پارٹیوں سے مستعفی ہوکر جماعت اسلامی میں شمولیت کااعلان کیاامیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے جماعت اسلامی میں شامل ہونے والے افراد کو جماعت اسلامی کے پرچم والی ٹوپیاں پہناکر انہیں مبارکباد دی،امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ نواز شریف سے ہماری ذاتی تعصب و دشمنی نہیںانہوں نے مسجد نبوی میں مجھ سے روضہ رسولؐ کے سنگ وعدہ کیا تھا کہ وہ پاکستان جاکر سود ی نظام کوختم کردینگے لیکن یہاں جب ہم آئے اور ہم نے سودی نظام کو وفاقی شریعت کورٹ میں چیلنج کیا تو نواز شریف صاحب وعدہ نبھانے کی بجائے وعدہ سے مکر گئے اور سودی نظام کے تحفظ کیلئے ہمارے مقابلے میں اپنے وکلاء لے آئے اور اللہ اور رسولؐ کے ساتھ اعلان جنگ کیا تو بابااللہ کے ساتھ اعلان جنگ کرنے والا کیسے کامیاب ہوسکتا ہے انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ نے انہیں کئی موقعے دئے لیکن وہ گنوابیٹھے اب وہ اللہ کی پکڑ میں آئیں ہیں اور ان کے جیل جانے کے دن قریب آچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ملک کا سب سے بڑا مسئلہ کرپشن ہے اور اب یہ کرپشن ایسے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ملک و قوم کی سلامتی کو خطرات لاحق ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے بڑی کوشش کی یہ مسئلہ مل بیٹھ کر حل کریں کرپشن کے خاتمے کیلئے کوئی فارمولا بن جائے ہم نے قومی سیاستدانوں کو اکھٹاکیا ہم نے کرپشن کے خلاف ملک گیر تحریک چلائی لیکن جب مسئلہ حل ہوتا نظر نہیں آیااور پانامہ سکینڈل بھی سامنے آگیا تو ہم معاملے کو عدالت لیکر گئے اور اب اس وقت پوری قوم کی نظریں عدالت کی طرف ہیں عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا ہے لیکن ہم اس جرگے کے توسط سے عدالت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پانامہ سکینڈل کیس کا فیصلہ جلد از جلد سنائیں کیونکہ یہ ملک و قوم کے مستقبل اور سالمیت سے وابستہ کیس ہے،انہوں نے کہا کہ بڑے ترقیاتی منصوبے کے حوالے سے ہم نے حکومت سے مطالبات کئے ہیں ۔

ریلوے لائن ملاکنڈ ڈویژن کا حق ہے، ملک کے لئے اگر سب سے بڑی قربانیاں دیں ہیں تو ملاکنڈ ڈویژن اور دیر کے عوام نے دیں ہیں اور آج بھی یہاں کے شہریوں کی قبریں سرینگرکی قبرستانوں میں موجود ہیں تو ایسے میں جب اتنا بڑا منصوبہ آتا ہے تو اس پر سب سے پہلا حق انہی لوگوں کا ہے اور اس مسئلے پر ہم کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرینگے اگر ضرورت پڑی تو ہم ملاکنڈ ڈویژن کی تمام پارٹیوں کا ایک بڑا جرگہ چکدرہ میں بلانے پر مجبور ہونگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں