لوئر دیر،بانڈئی بجلی فیڈر پر جاری ایمرجنسی بنیادوں پر کام ایک مہینہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا

ہفتہ 22 جولائی 2017 22:22

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2017ء) بانڈئی بجلی فیڈر پر جاری ایمرجنسی بنیادوں پر کام ایک مہینہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکا ، واپڈا حکام کے جانب سے بانڈئی فیڈر پر غیر ضروری تاخیر اور سامان کے عدم دستیابی سے عوام میں شدید غم و غصہ ، بلدیاتی نمائندوںاور سیاسی افراد کا جلد سڑکوں پر نکل آنے کا اعلان اور نقصان کے صورت میں واپڈا حکام،ضلع ناظم ،ایم پی اے ،تحصیل ناظم و نائب ناظم کبل اور دیگر افیسران ذمہ دار ہوں گے ۔

کام مکمل نہ ہونے سے ہزاروں آبادی والے علاقوں ڈھیرئی ،کوزہ بانڈئی ،برہ بانڈئی ،نینگولئی اور ملحقہ علاقوں کے عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے، 18اور 20گھنٹے بجلی نہ ہونے سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ، علاقے میں بجلی نہ ہونے سے پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے جس سے مساجدوں اور گھروں میں پانی نہ پید ہوچکے ہیں ، عوامی حلقوں کا ضلعی ناظم سوات محمد علی شاہ سے فوری طور پر کام کے سست روی کا نوٹس لینے کی اپیل ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق سوات کے بانڈئی بجلی فیڈر پر رمضان کے مہینے سے جاری ایمرجنسی بنیادوں پر کام شروع ہوچکا ہے جس کے بعد کئی دفعہ کام کو بند کردیا گیا اور ایک مہینے سے زائد کا عرصہ گزرنے کے باوجود بانڈئی فیڈر پر کام مکمل نہ ہوسکا جبکہ واپڈا حکام مسلسل غیر ضروری تاخیر اور سامان کے عدم دستیابی اور ٹال مٹول سے کام لے رہے ہیں ۔ بانڈئی فیڈر سے متاثرہ علاقوں ڈھیرئی ،کوزہ بانڈئی ،برہ بانڈئی ،نینگولئی اور مضافات میں 18اور 20گھنٹے مسلسل بجلی بندش سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

بجلی نہ ہونے سے علاقے میں پانی کی بھی شدید قلت کا سامنا ہے اور مساجدوں اور گھروں میں عوام پانی کے بوند بوند کو ترس رہے ہیں ۔ادھر عوامی حلقوں، بلدیاتی نمائندوں اور سیاسی افراد نے میڈیا کے ذریعے واپڈا حکام ،ضلعی ناظم سوات ، ایم پی اے ،تحصیل ناظم و نائب ناظم کبل اور دیگر افیسران ذمہ دارکو مطلع کردیا کہ ہم آئندہ چند دنوں میں سڑکوں پر نکلنے کا اعلان کریں گے اور اگر کسی بھی قسم کا نقصان ہوگیا تو پھر اپ ذمہ دار ہوں گے ۔

یاد رہے کہ بانڈئی فیڈر کا افتتاح وزیر اعظم کے مشیر انجینئر آمیر مقام نے کیا تھا اور اس پر باقاعدہ کام کا اغاز رمضان المبارک کے مہینے میں شروع ہوا تھا مگر تاحال کام پایہ تکمیل تک پہنچ نہیں پا سکا۔ بانڈئی فیڈر پر کھدائی کا کام عوام کے اپنے مدد اپ کے تحت ہو رہا ہے اور مشینری کا خرچہ بھی عوام برداشت کررہا ہے ۔بانڈئی فیڈر سے متاثرہ علاقوں کو دو حصوں میں بھی تقسیم کیا گیا ہے جس میں چھ ، چھ گھنٹوں کا شیڈول بنا یا ہے جس سے بھی علاقے کے عوام میں شدید چپقلش پایا گیا اور عوام میں شدید مایوسی پھیل گئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں