لوئردیر ، پی کے 95جندول میں گر ڈ اسٹیشن کی تعمیر، ناروا لوڈ شیڈنگ و کم وولٹیج کے خاتمے سے متعلق ڈی سی دفتر میں اجلاس ،ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،ایم پی اے اعزاز الملک کی شرکت،لوڈشیڈنگ اور گر ڈاسٹیشن کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

جمعہ 21 جولائی 2017 18:51

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 جولائی2017ء) پی کے 95جندول میں بجلی گر ڈ اسٹیشن کی تعمیر، بجلی کی ناروا لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیجکے خاتمے کے حوالے سے ڈی سی لو ئیر دیر کے دفتر میں اجلاس کاانعقاد کیا گیا اجلاس میں کا ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان ،ایم پی اے اعزاز الملک افکاری ،ڈی سی عطاء الر حمن،اے ڈی سی محمد ارشاد،ایکسین واپڈا،واپڈا کنسٹریشن و اپریشن حکام ،تحصیل ناظم منڈا ہمایون خان ڈسٹر کٹ کونسلر نواب زادہ،اور اے سی ثمر باغ کے علاوہ دیگر متعلقہ آفسران نے شرکت کی، اجلاس میں پی کے 95میں بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کم وولیٹج اور بجلی گر ڈاسٹیشن کی تعمیر پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اجلاس سے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے کہاکہ جندول میں بجلی مسئلہ کی مستقل خاتمے کیلئے گرڈ اسٹیشن منظور کرکے 40کروڑ رپے کی فنڈز مختص جبکہ جندول ایکسپریس بجلی لائن کیلئے 8کروڑ روپے منظور کیے انھوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ عوام کی مسائل ومشکلات میں کمی ہو اس موقع پر واپڈا حکام نے بتایاکہ گرڈ اسٹیشن کی تعمیر اور ایکسپریس لائن کو ایک ماہ میں مکمل کیا جائیگا اجلاس میں ہنگامی بنیادوں پر کام تیز کرنے کی غرض سے ڈی سی دیر لوئیر نے شاخ تراشی اور 261بجلی پول نصب کرنے کیلئے دفعہ 144نافذ کر نے کی احکامات جاری کر دئیے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ایم این اے صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے بتایاکہ میدان ایکسپریس لائن کومکمل کرنے کیلئے تمام میٹریل منتقل کر دیے گئے ہیں جبکہ میدان بجلی گرڈ اسٹیشن پر عنقریب تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائیگاانھوں نے کہاکہ عوام کو درپیش مسائل اور مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے اور مسائل کی حل کیلئے ہر فورم پر جدوجہد کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں