تیمرگرہ ، ٹی ایم اے 61ملاز مین کومستقل کردیاکردیا گیا نو ٹی فیکشن جاری

جمعرات 20 جولائی 2017 22:53

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جولائی2017ء) ٹی ایم اے تیمرگرہ کے 61ملاز مین کومستقل کردیاکردیا گیا ،نو ٹی فیکشن جاری اس حوالے سے تیمرگرہ ریسٹ ہاوس تیمرگرہ میں ملاز مین کے اعزازمیں ٹی ایم اے ایمپلایز یونین تیمرگرہ کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے دوران ریگولر ہو نے والے ملازمین میں مستقلی ملاز مت کے آرڈر کا پیاں تقسیم کی گئی،اس موقع پر تحصیل نا ئب نا ظم اسفندیار خان ،ٹی ایم او عطاء اللہ خان ،فنانس آفیسر بادشاہ محمد ، ٹی ایم اے ایمپلایز یونین تیمرگرہ کے صدر فیض علی اور ملازمین کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے مہمان خصوصی ریاض محمد ایڈو کیٹ نے کہا کہ ٹی ا یم اے ملازمین کوریگو لر کرکے صو با ئی حکومت نے ملاز مین کاد یر ینہ مطالبہ پورا کردیا ہے ،تیمرگرہ کو ماڈ ل سٹی بنانے میں ٹی ایم اے ملاز مین کاکردار ناقابل فراموش ہے ،تحصیل حکومت ملاز مین کے جا یز مطالبات پورے کرنے کے لئے تمام تر دستیاب وسائل برو ئے کار لا ئیگی ، ٹی ایم اے ایمپلایز یونین تیمرگرہ کے صدر فیض علی نے اس موقع پر صفا ئی پر مامور اہلکاروں کے ویکسی نیشن اور دوران ملاز مت انتقال ہو نے والے ملاز مین کی جگہ سن کوٹہ کے تحت بیٹوں میں سے ایک کو بھر تی کر نے کا مطالبہ کیا گیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں