ضلع دیر پائین میں ووٹر اگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیاگیا

جمعرات 20 جولائی 2017 20:30

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) ضلع دیر پائین میں ووٹر اگاہی مہم کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیاگیا جس کی قیادت ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر نور سعید خان خٹک کر رہے تھے ووٹر اگاہی واک میں ضلعی انتظامیہ،سول سوسائٹی ،بلد یاتی نمائندے اور میڈیا کے نمائندوں نے شر کت کی شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھائے تھے جس پر ووٹر کی اہمیت کے حوالے سے نعرے درج تھے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹر کٹ الیکشن آفیسر نور سعید خان خٹک نے کہاکہ ووٹ ایک امانت ہے عوام اپنے ووٹ کو صحیح استعمال کرکے 2018ء انتخابات میں بھر پور حصہ لیں انھوں نے کہاکہ ضلع دیر پائین میں 601بلاکس میں چالیس فیصد سے کم خواتین ووٹ رجسٹرڈ ہے جو کہ تشویشناک ہے انھوں نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ووٹر اندراج کا عمل کا آغاز کر دیا ہے تما م سیاسی جماعتیں اس موقع سے فائدہ اٹھا کر جلد ازجلد مرد وخواتین کی ووٹ کا اندراج کریں اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے مخلص ایماندار قیادت کو اپنے ووٹ کے زریعے منتخب کرکے آگے لائیں، الیکشن آفیسر نور سعید خان خٹک نے کہاکہ مرد و خواتین کی ووٹ اندراج کیلئے ضلع دیر پائین کے چاروں حلقوں میں ووٹ اندارج کا آغاز کر دیا ہے جبکہ خواتین کیلئے الگ پولنگ اسٹیشن میں اضافہ کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں