ہمارے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد ہی دھاندلی کے نام سے سرکس شروع ہو گیا تھا،اسی سرکس پر آجکل مخالفین نے پانامہ لیکس کا بورڈ لگا یاہوا ہے،وزیراعظم نواز شریف کا و دیربالا میں عوامی اجتماع سے خطاب

جمعرات 20 جولائی 2017 18:26

ہمارے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد ہی دھاندلی کے نام سے سرکس شروع ہو گیا تھا،اسی سرکس پر آجکل مخالفین نے پانامہ لیکس کا بورڈ لگا یاہوا ہے،وزیراعظم نواز شریف کا و دیربالا میں عوامی اجتماع سے خطاب
اپر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 جولائی2017ء) وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہمارے اقتدار میں آنے کے ایک سال بعد ہی دھاندلی کے نام سے سرکس شروع ہو گیا تھااسی سرکس پر آجکل مخالفین نے پانامہ لیکس کا بورڈ لگا یاہوا ہے،یہ بورڈ وقت اور حالات کے ساتھ ساتھ بدلتے رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

جمعرات کو دیربالا میں لواری ٹنل کے افتتاح کے بعد عوامی اجتماع سے خطاب کر تے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ آج کل مخالفین کے سرکس پر پانامہ لیکس کا بورڈ لگا ہوا ہے،یہ بورڈ بدلتے رہتے ہیں،یہ صبح و شام استعفے کی بھیک مانگتے ہیں،وزیراعظم ان کے ووٹوں سے وزیراعظم نہیں بنا، ان کو استعفیٰ مانگتے ہوئے شرم آنی چاہیے،یہ کھیل تماشے بہت ہو چکے ہیں، تمہیں عوام نے 2002،2008 اور 2013میں ٹھکرایا، اب 2018میں بھی ٹھکرائے،اب چترال اور دیر کے عوام بھی ٹھکرائے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں