شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل ڈیپارٹمنٹ آف منجمنٹ ساینس کے سٹوڈنٹس کیلئے سکلز ڈیولپمنٹ سیشن کا اھتمام

بدھ 19 جولائی 2017 22:54

دیربالا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جولائی2017ء) شہید بینظیر بھٹو یونیورسٹی شرینگل ڈیپارٹمنٹ آف منجمنٹ ساینس کے سٹوڈنٹس کیلئے سکلز ڈیولپمنٹ سیشن کا اھتمام کیا گیا ۔سیشن میں سٹوڈنٹس نے کثیر تعداد میں شرکت کی ۔ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ سنٹر آئی ایم سائنس حیات آباد کے کوارڈینیٹر ڈاکٹر محمد صدیق نے بطور ریسورس پرسن شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے سٹوڈنٹس کو سلف اسسمنٹ، بیسٹ کیریراور سکلز ڈیویلپمنٹ پر تفصیلی لیکچر دیتے ہوئے بہترین ریسرچ کرنے اور خود کو منوانے کے گُر سکھائے۔ سیشن میں سٹوڈنٹس نے کافی دلچسپی لی اور مختلف سوالات اُٹھائے جسکی مفصل جوابات دئیے گئے۔ انہوں نے سٹوڈنٹس کو منجمنٹ سائنس کے مختلف ڈگریز اور ایم ایس، پی ایچ ڈی پروپوزل رایٹنگ پر بھی خصوصی لیکچر دیا۔ڈاکٹر محمد صدیق نے جامعہ شرینگل کے کم وسائل کے باوجود حالیہ ترقی پر فیکلٹی اور ایڈمنسٹریشن سٹاف کو خراج تحسین پیش کی۔ ڈیپارٹمنٹ کے چیرمین مراد حسین نے ڈاکٹر محمد صدیق کا شکریہ ادا کیا اور مستقبل میں بھی اپنی خدمات پیش کرنے کی خواہش کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں