کارکن آئندہ الیکشن کی ابھی سے تیاریاں شروع کرئیں پی کے 96سمیت پورئے دیر لوئر سے پی ٹی آئی کلین سوپ کریگی،ٹی ٹی آئی رہنماء

تحریک انصاف ( اورسیز) کا پی کے 96میں ورکر کنونشن کا انعقاد سینکڑوں پارٹی کارکنوں کی تعداد میں شرکت

پیر 17 جولائی 2017 19:56

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2017ء) پی ٹی ائی ( اورسیز) پی کے 96میدان کے زیر اہتمام ورکر کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں میدان کے سینکڑوں پارٹی کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، ورکرکنونشن ڈاکٹر ملک محمد سلیم خان ، امان اللہ ، ابن ادم ، سیف الملوک ، حیات الرحیم کے زیر نگرانی لعل قلعہ میدان میں منعقد ہوا، ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی لوئر دیر کے ضلعی صدر بشیر خان ، ڈاکٹر سربلند خان ، عبدالغفار خان ، خان شیرین ایڈوکیٹ ،تحصیل ناظم عاشق حسین ، عبدالبصیر، اشرف سالار، لیاقت، عبدلصبور، محمدعلی ودیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کارکنان ائندہ الیکشن سے ابھی سے تیاریاں شروع کرئے اور انشاء اللہ پی کے 96سمیت پورئے دیر لوئر سے پی ٹی اٍئی کلین سوپ کریگی، مقررین نے کہاکہ پارٹی کے اندر کسی قسم کی اختلافات نہیں بلکہ پارٹی نے جس کسی کو ٹکٹ جاری کیا کارکنان انکو کامیاب کریگے اور ہر جگہ بیٹ کو کامیاب کرینگے، مقررین نے کہاکہ تحصیل میدان کو ابھی تک پسماندہ رکھا گیا ہے انشاء اللہ پی ٹی ائی یہاں سے کامیاب ہوکر یہاں کی پسماندگی ختم کریگی، ضلعی صدر بشیر خان نے کہاکہ جے ائی ٹی نے حق اور صداقت کا رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کیا ہے اور اب وزیر اعظم کو اخلاقی طور پر مستعفی ہو نا چائیے، ورکر کنونشن کے موقع پر پارٹی کارکنوں سے حلف لیا گیاکہ پارٹی نے جس امیدوار کو نامزد کیا انکو بھر پور انداز میں ووٹ دیکر کامیاب کراینگے،مقررین نے پارٹی میں ہکجیتی اور کارکنوں کو متحد کرنے پر اورسیز تنظیم کی کاوشوں کو سہراتے ہوئے کہاکہ دیار غیر میں ہمارئے بھائی محنت مزدوری کی رقم اکٹھے کرکے پارٹی کے فلاح وبہود کیلئے بجھواتے ہیں جو کہ خوش آئند ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں