پاک افغان بارڈر پر سیکورٹی پہلے سے زیادہ فعال ہے پاک آرمی کسی بھی شرپسندی کو روکنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے،آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر رائو عامریاسین

عوام کی تعاون سے کئی بار افغانستان سے دراندازوں کو پسپاکرکے انکے مزموم عزائم ناکام بنایا دہشتگردوں کا دیربالا سے صفایا کردیا ہے، صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 14 جولائی 2017 21:12

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) آپریشنل کمانڈر بریگیڈئیر رائو عامریاسین نے کہا کہ پاک افغان بارڈر پر پہلے سے زیادہ سی سیکورٹی فعال ہے اور کسی بھی شرپسندی کو روکنے کی پاک آرمی اور دیربالا کے عوام مکمل صلاحیت رکھتی ہیں ۔عوام کی تعاون سے کئی بار افغانستان سے دراندازوں کو پسپاکرکے انکے مزموم عزائم ناکام بنادیا ہے ۔

عوام اپنے آس پا س کے علاقوں میں ملک دشمن عناصر پر نظر رکھیں اور بروقت فورسز اور انتظامیہ کو آگا ہ کرے۔ ان خیالا ت کا اظہار روا عامریاسین نے بریگیڈ ہیڈکوارٹر میں صحافیوں کے وفد سے باتیں کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاک آرمی عوام کے تعاون سے ملک دشمن عناصر کے پاک سرزمین میں دہشتگردی کے واقعات کو ختم کرنے کے خلاف بھرپور طریقے سے کام کررہی ہیں اور عوام ہی کی تعاون سے دہشتگردوں کا دیربالا سے صفایا کردیا ہے اور اب افغانستان سے ملک دشمن عناصر کو پرآمن علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات کی روک کیلئے پاک آرمی اورحکومت نے بھرپور اقدامات اٹھارہے ہیں اور پاک فوج کے جوانوں کا سرحد اور سرحدی علاقوں میں دہشتگردعناصر پرکھڑی نظر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسی بھی صورت پاک دھرتی کو دہشتگردوں کی رحم وکرم پر نہیں چھوڑ سکتے کیونکہ پاک دھرتی سے دہشتگردی کے خاتمے پاک آرمی،پولیس،لیویز سمیت شہریوں نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں اور یہی وجہ ہے کہ دہشتگردوں کے دیربالا سے فرار پرمجبور کرکے سرحد پار کردیا ہے لیکن اب یہی ملک دشمن عناصر دوبارہ ان پرآمن علاقوں میں را اور افغانستان سمیت دیگر ملک دشمن کی ایماء پر پرآمن اور بے گناہ لوگوں کو نشانہ بنانے کی کوشش کررہا ہے۔

لیکن انشاء عوام کی مکمل تعاون سے ملک دشمن عناصر اپنے کوششوں میں کامیاب نہیں ہونگے،انہوں نے کہا کہ پاک فوج سرحدوں کی حفاظت ہمہ وقت تیار ہے اور دن رات ایک کرکے عوام کی حفاظت کو یقینی بنارہے ہیں ۔عامریاسین نے کہا کہ پاک افغان سرحد پر چیک پوسٹوں کو مزید مربوط اور مضبوط کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اور جہاں سب سے زیادہ ضرورت ہے وہاں پر خار دار تاریں بھی لگائی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر دہشتگردی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ ؂؂؂؂؂؂؂ اس لئے عوام اپنے ارد گرد کے ماحول پرنظر رکھ ملک دشمن عناصر کو بے نقاب کریں۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں