تحصیل کونسل بلامبٹ کا آئندہ مالی سال کا12کروڑ 54لاکھ 77ہزارپانچ سو روپے کا بجٹ پیش کر دیا گیا

جمعہ 14 جولائی 2017 21:12

لو ئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) تحصیل کونسل بلامبٹ نے سالانہ بجٹ 2017.18 کو متفقہ طور پر منظور کر لیا اس حوالے سے تحصیل کونسل کا اجلاس نائب ناظم زین العابدین منعقد ہو ا جس میں تحصیل ناظم عمران الد ین ایڈوکیٹ کے علاوہ ٹی ایم او شفیق احمد اور تحصیل کونسل کے تمام ممبران نے شر کت کی اس موقع پر تحصیل ناظم عمران الدین نے سالانہ بجٹ برائے 2017.

(جاری ہے)

18پیش کیا جس کے مطابق 12کروڑ 54لاکھ 77ہزارپانچ سو روپے جس میں 9کروڑ 68لاکھ 86ہزار پانچ سو دس روپے تر قیاتی اخراجات جبکہ 2کروڑ 85لاکھ 91ہزار روپے غیر تر قیاتی اخراجات کیلئے مختص کیے گئے ہیں کونسل ممبران نے بجٹ پر بحث کرتے ہوئے مختلف تجاویز پیش کیں اس موقع پر تحصیل ناظم عمران الدین ایڈوکیٹ نے اپنے خطاب میں کہاکہ کونسل ممبران کی جانب سے متفقہ طور پر بجٹ منظور ہونے کا واضح ثبوت ہے کہ کونسل میں کوئی اپوزیشن نہیں تمام ممبران اس بات پر متفق ہے کہ تحصیل بلامبٹ جس کے پاس کوئی زریعہ امدنی بھی نہیں اور پھر بھی عوامکی فلاح وبہبود اور علاقہ کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہے انھوں نے کہاکہ اے ڈی پی کی منظور ی کے بعد عنقریب تحصیل بلامبٹ میں تر قیاتی منصوبوں پر کام کا آغاز ہوجائیگا جس سے علاقے میں خوشحالی کے نئے دور کا آغاز ہوگا انھوں نے کہاکہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کیلئے ان لائن سسٹم متعارف کرایا ہے جس سے کرپشن کے تمام دروازے بند ہوگئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں