لویر دیر ، مسلم لیگی ورکروں کا وزیر اعظم میاں نواز شریف کا استعفیٰ نہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے فیصلے کی تائید وحمایت کا اعلان

جمعہ 14 جولائی 2017 21:10

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) مسلم لیگ ن لویر دیر کا وزیر اعظم میاں نواز شریف کا استعفیٰ نہ دینے کے فیصلے کا خیر مقدم سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے فیصلے کی تائید وحمایت کا اعلان مسلم لیگ ن لویر دیرکے رہنما فلک ناز خان آف ملالہ نے کارکنوں کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم میاں نواز شریف کی جانب مستعفی نہ ہو نے کے فیصلے کی بھر تائید و حمایت کا اعلان کرتے ہو ئے اس فیصلے کو کار کنوں کی جزبات کا اینہ دار قرار دیاہے انھوں نے کہا کہ نواز شریف کا احتساب نہیں بلکہ ان کے خلاف سازش ہو رہی ہے پانامہ کے نام پر جو کچھ ہو رہا ہے ان کا مقصدکرپشن ختم کرنا ہے یا نواز شریف کو ہٹانے کے لئے ایسا کیا جارہا ہے انھوں نے کہا کہ چند قوتیں سی پیک منصوبے کو سبوتاژ کرنے کی عالمی سازشوں کا آلہ کاربن گئے ہیں انھوں نے کہا کہ کیا پاکستان میں صرف شریف خاندان کرپٹ اور باقی سب فرشتے ہیں انھوں نے کہا کہ چا ر سو ارب روپے سے زائید کرپشن کرنے والے پی پی پی کے ڈاکٹر عاصم کا احتساب کا کیا بنا انھوں نے کہا کہ میاں نواز شریف نے ایٹمی دھماکے کرکے ملک کی سلامتی اور دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا کراچی کو امن کا گہوارہ بنایا اور ملک سے اندھیرں کے خاتمہ کے لئے بجلی گھروں کا قیام عمل میں لایا جارہاہیں اور سی پیک کا منصوبہ شروع کرکے ملک کو ترقی کے راہ پر گامزن کیا گیا لیکن بعد نادیدہ قوتوں کو ملک کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی ہے نواز شریف ہٹانے سے ترقی کا سفر رک جائیگا ا نھوں نے کہا کہ اگراحتساب کرنا تو ججزاور جرنیل سمیت تمام سیاست دانوں کا بلا امتیاز اور بے رحم احتساب کیا جائے صرف وزیر اعظم میا ں نواز شریف کا احتساب کرنے سے بد نیتی اور انتقام کی بو ارہی ہے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں