دیر بالا کے لیے دس سالہ پلاننگ وژن تیار کر لیا،عنایت اللہ خان

جماعت اسلامی کی منتخب قیادت نے دیر بالا میں 2500 سے زائد سکولز ، 23 ڈگری کالجز ، دیر بالامیں انجینئر نگ یونیورسٹی کیمپس ، دیر پائیں میں میڈیکل کالج قائم کیے ہیں،سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا

جمعہ 14 جولائی 2017 20:48

دیر بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) سینئر وزیر بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا و پارلیمانی لیڈر جماعت اسلامی عنایت اللہ خان نے کہا ہے کہ دیر بالا کے لیے دس سالہ پلاننگ وژن تیار کیا ہے جس سے نہ صرف دیر کی پسماندگی کا خاتمہ ہوگا بلکہ دیر بالا ملک کا سب سے ترقی یافتہ ضلع ہوگا ۔1970 سے قومی دھارے میں شامل ہونے کے بعد جماعت اسلامی کے منتخب قیادت نے دیر بالاو پائیں میں 2500 سے زائد سکولز ، 23 ڈگری کالجز ، دیر بالامیں انجینئر نگ یونیورسٹی کیمپس ، دیر پائیں میں میڈیکل کالج قائم کیے ہیں ۔

چکدرہ سے چترال تک اور شندور سے گلگت تک روڈ کو سی پیک میں شامل کیا جس سے ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوگا ۔ دیر کو خوبصورت ترین ضلع بناکر سیاحت کو فروغ دیں گے ۔

(جاری ہے)

سابقہ نوابی ادوار میں دیر تعلیم سے محروم رہا ہے جماعت اسلامی کی قیادت دیر کے نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقعے فراہم کر رہی ہے ۔ دیر کی پسماندگی کا خاتمہ اور ماڈل ضلع بنانا اولین ترجیح ہے ۔

وہ ایک کروڑ 96 لاکھ روپے کے لاگت سے روخان دیر بالا میںگورنمنٹ پرائمری سکول بیلوکے افتتاح کے موقع پر اجتماع سے خطا ب کر رہے تھے ۔اجتماع سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر صاحبزادہ طارق اللہ ، ضلع ناظم صاحبزادہ فصیح اللہ،تحصیل ناظم میر مخزن الدین، ڈسٹرکٹ ممبر ولی اللہ اور ویلج ناظم مولانا خائستہ رحمان نے بھی خطا ب کیا ۔سینئر وزیر عنایت اللہ خان نے خطا ب کر تے ہوئے کہاکہ وسائل کے حوالے سے ہمارا صوبہ خود کفیل ہے یہاں پر معدنیات اور قدرتی وسائل خاطر خواہ مقدار میں موجود ہیں۔

جماعت اسلامی ان کو بروئے کار لا کر صوبہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کر ے گی۔ اتحادی حکومت میں اپنی مینڈیٹ کے اندر ہم نے ایسے منصوبے ترتیب دیے اور ایسے پرجیکٹ شروع کیے جس کی مثالیں ملک کے اندر اور بیرون ملک دی جا رہی ہے۔دیر کومخصوص وجوہات کی بنا پر پسماندہ رکھا گیا تھا۔ ہم نے اس کو پورے ملک میں ماڈل ضلع بنانے کا تہیہ کر رکھا ہے۔یہاں پر سڑکوں ، پلوں اور تعلیمی اداروں جال بچھایا جا رہا ہے۔

جب دیر تک مواصلات کی رسائی ہو جائے گی پھر یہاں تعلیمی ادارے بھی بنیں گے اور صنعتی ترقی بھی ہو گی۔ آئندہ انتخابات میں جماعت اسلامی بڑی قوت کے طور پر ابھرے گی اور کہ اگلی مرتبہ قوم کی طرف سے ہمیں مینڈیٹ ملے گا تو ہم پورے معاشرہ میں شفافیت کا بول بالا کر یں گے۔ انہوںنے کہاکہ ہم نے اربوں روپے کے ترقیاتی پروگرام شروع کررکھے ہیں کافی منصوبے مکمل ہو چکے ہیں اور کئی ایک جلد مکمل ہوں گے۔انھوں نے کہا کہ ہم معیار پر کبھی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نہ کبھی خود کرپشن کی ہے اور نے کسی کو کرنے دیں گے۔انھوں نے کہا کہ دیر کے عوام گواہ ہیں کہ جماعت اسلامی نے ان کو مایوس نہیں کیا ہے اور اب صوبہ کے دوسرے علاقے کے لوگ بھی جماعت اسلامی چاہتے ہیں،صوبے میںمستقبل جماعت اسلامی کا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں