تحریک انصاف لو ئیر دیر نے این اے 34پر سراج الحق کے مقابلے میں اپنا مضبوط امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا ، فرہاد علی

جمعرات 13 جولائی 2017 21:25

لوئر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف لو ئیر دیر نے این اے 34پر سراج الحق کے مقابلے میں اپنا مضبوط امیدوار کھڑا کرنے کا اعلان کر دیا کارکنان کسی کے جھوٹے اور فواہوں پر کان نہ دھریں بروزجمعرات ان خیالات کا اظہار پی ٹی ائی ملاکنڈ ریجن کے انفارمیشن سیکرٹری فرہاد علی نے تیمرگرہ پر یس کلب میں پی ٹی ائی کے سابقہ ضلعی جائنٹ سیکرٹری سید عالم شاہ عرف تھانے خان ،میاں گل ظہور احمد اور نسیم خان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،پی ٹی ائی کے ریجنل انفارمیشن سیکرٹری فرہاد علی نے کہاکہ پارٹی قیادت نے کبھی بھی یہ فیصلہ نہیں کیا کہ جماعت اسلامی کے مرکزی آمیر سراج الحق کی حق میں اپنا امیدوار کھڑا نہیں کرئے گی پی ٹی ائی این اے 34لوئیر دیر پر جماعت اسلامی کے مقابلے میں اپنا مضبوط امیدوار کھڑا کرئے گی کیونکہآئندہ عام انتخابات میں اصل مقابلہ پی ٹی ائی اور جماعت اسلامی کے مابین ہوگا انھوں نے جماعت اسلامی پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اپنی گرتی ہوئی ساکھ کو بچانے کیلئے جھوٹے اور منفی پر وپیگنڈہ کر نے پر اتر ائے ہیں اس وقت جماعت اسلامی کے دورنگی سیاست سے لوگ تنگ ہوکر ائے روز لوگ پی ٹی ائی میں شامل ہو رہے ہیں اور پی ٹی ائی ضلع دیر پائین میں ایک مضبوط قوت بن کر ابھری ہے اور انشاء اللہ ائندہ عام انتخابات میں کلین سویپ کرئے گی فرہاد علی نے کہاکہ ضلع دیر بالا اور لوئیر دیر میں ابھی تک پارٹی نے کسی نشست پر اپنا امیدوار نامزد نہیں کیا ہے امیدواروں کی نامزدگی مشاورت سے کریں گے ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں