تیمرگرہ :دیرلویر میں گزشتہ دو بر س کے دوران کرپشن میں کو ئی کمی نہیں آئی

ضلع نا ظم حاجی محمدرسول خان کے ا عتراف پر انسداد کرپشن تقریب کے شر کاء ششدررہ گئے، انسداد رشوت ستانی کے مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی ڈا یئر یکٹر نیب وقار عالم اور ڈ ی سی عطاء لر حمٰن کی موجود گی میں ضلع نا ظم حاجی محمد رسول خان نے اس بات کا اعلان کیا

جمعرات 13 جولائی 2017 20:42

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) دیرلویر میں گزشتہ دو بر س کے دوران کرپشن میں کو ئی کمی نہیں آئی ،ضلع نا ظم حاجی محمدرسول خان کے ا عتراف پر انسداد کرپشن تقریب کے شر کاء ششدررہ گئے،گزشتہ روز انسداد رشوت ستانی کے مناسبت سے منعقدہ تقریب کے دوران ڈپٹی ڈا یئر یکٹر نیب وقار عالم اور ڈ ی سی عطاء لر حمٰن کی موجود گی میں ضلع نا ظم حاجی محمد رسول خان نے اس بات کا اعلان کیا کہ جب سے انہوں نے ضلع نا ظم کی حثیت سے ذ مہ دارایاں سنبھا لی ہے ان دو برسوںکے دوران مسلسل کو ششوں کے باو جو ددیرلویرکے مختلف سر کاری اداروں میں نہ تو کر پشن میں کمی واقع ہو ئی ہے اور نہ ہی سر کاری اہلکاروں کا عوام کے سا تھ رویہ بد لا ہے ،انہوں نے کہا کہ کرپشن /بد عنونی حوالے سے پہلے سے ذیادہ منظم جدو جہد کی ضرور ت ہے،ملک بھر میں کر پشن خا تمے حوالے سے منظم تحریک شروع اور وزیر اعظم کے خلا ف پا نا مہ لیکس میں فریق بننے والی جماعت اسلامی کے مظبوط سیاسی گڑ ھ دیر لویر میں ان ہی کے ضلع نا ظم کی جانب سے سر کاری اداروں میں کرپشن اور اس حوالے سے بے بسی نے کئی ایک سوالات کھڑے کر دئیے ہیں

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں