ٍٍ تیمرگرہ :صو با ئی حکومت نے ڈسٹر کٹ فنانس آ فیسر دیرلویر روئیدار علی کو اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بلدیات کی اضا فی ذمہ داریاںتقو یض کردیں

جمعرات 13 جولائی 2017 20:42

ٍٍ تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء)صو با ئی حکومت نے ڈسٹر کٹ فنانس آ فیسر دیرلویر روئیدار علی کو اسسٹنٹ ڈائیریکٹر بلدیات کی اضا فی ذمہ داریاںتقو یض کردی ، سابق اے ڈی ضیا ء الحق کو محکمہ زارعت پشاور رپور ٹ کر نے کی ہدا یت ۔

(جاری ہے)

محکمہ بلدیا ت خیبرپختون خواہ کے دفتر سے جاری نو ٹی فیکشن نمبر SO(LG1)4-116/2016KCکے مطابق اسسٹنٹ ڈا ئیر یکٹر محکمہ بلدیا ت ضیا ء الحق کو فور ی طور پر تبد یل کر کے اُ ن کی جگہ گر یڈ 18کے ڈسٹر کٹ فنانس آفیسر دیرلویر روئیدار علی کواسسٹنٹ ڈائیریکٹر بلدیات کی اضا فی ذمہ داریاں تقو یض کر دی گئی ہے جبکہ ایگریکلچر ڈیپار ٹمنٹ کے واٹر مینجمنٹ آفیسر ضیاء الحق جو کہ دیر لو یر میں اے ڈی لوکل گور نمنٹ تعینات تھے کو فوری طور پر تبد یل کر کے پشاور اپنے محکمہ رپور ٹ کی ہدایت کی گئی ہے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں