ٹی ایم اے تیمرگرہ نے بارش سے بند کلوٹ کو کھلنے سمیت کیچڑ ملبہ ہٹا کر ٹر یفک بحال کر دی

بدھ 12 جولائی 2017 23:01

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) ٹی ایم اے تیمرگرہ نے بارش سے بند کلوٹ کو کھلنے سمیت کیچڑ ملبہ ہٹا کر ٹر یفک بحال کر دی تفصیلات کے مطابق گذ شتہ دو دنوں سے شدید بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آنے کی وجہ سے شہر میں کئی کلوٹ بند جبکہ بھاری کیچڑ سے آمد ورفت کا نظام بری طر ح متاثر ہوگیا اس سلسلے میں تحصیل ناظم ریاض محمد کی ہدایت پر ٹی ایم اے نے بھاری مشینری کے زریعے تیمرگرہ خوڑ،سبزی منڈی اور پی ایس او پمپ کے قریب بند کلوٹ کو کھول دیا جبکہ جگہ جگہ بھاری کیچڑ کا ملبہ بھی ہٹا دیا تحصیل ناظم ریاض محمد نے سٹی ناظم عالم زیب ایڈوکیٹ اور ٹی ایم اے فنانس آفیسر بادشاہ محمدکے ہمراہ بارش سے متاثرہ مقامات کا دورہ کیا اور صفائی ستھرے کا جائزہ لیا اس موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے تحصیل ناظم ریاض محمد نے بتا یاکہ شہر کی خوب صورت کیلئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہے ہیں ا س حوالے سے بازار میں جدید طرز کی فٹ پاتھ شہید چوک کو خوب صورت بنانے اور بازار میں کندگی کو ٹھکانے لگانے کیلئے جگہ جگہ ڈس بین نصب کر دیے ہیں جبکہ شہر میں عنقریب سٹریٹ لائٹس بھی لائے جائے گے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں