پاکستان پیپلزپارٹی کا دیرمیں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مظاہرین نے مین پشاور تادیر شاہراہ ٹائرجلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بندکر دیا، پیسکو ایک ہفتے کے اندر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل حل کرے ورنہ نہ ختم ہونے والے احتجاج کیا جائیگا، مظاہرین

بدھ 12 جولائی 2017 22:55

دیربالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کا دیرمیں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف بازار چوک اور ڈسٹرکٹ کورٹس کے سامنے بھرپور احتجاجی مظاہرہ ، مظاہرین نے مین پشاور ،دیر شاہراہ ٹائرجلاکر سڑک ٹریفک کیلئے بندکیا گیا، پیسکو ایک ہفتے کے اندر غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولٹیج کے مسائل حل کرے ورنہ نہ ختم ہونے والے احتجاج کیا جائیگا۔

بدھ کے روز دیر شہرمیں پہلے بازار چوک میں پیپلزپارٹی نے طویل اور ناروا بجلی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ اور احتجاج کیا جبکہ بعدازاں وہاں سے مظاہرین نے مارچ کرکے مین دیر،پشاور شاہراہ پر ڈسٹرکٹ کورٹس کے سامنے ٹائرجلا کر سڑک ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج کیا ۔ جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور ایک گھنٹے تک سڑک بلا ک کئے رکھا۔

(جاری ہے)

شہریوں نے پیسکو کے خلاف مظاہرے میں بھرپور شرکت کرکے واپڈا والوں کے سخت گرمی میں بڑاس نکالی ۔

پیسکو اور مرکزی حکومت کے خلاف مظاہرین نے مردہ باد اور لوڈشیڈنگ کے فوری ختم کرنے کے شدید نعرے بازی کی۔ مظاہرین سے پی پی پی کے ضلعی صدر عارف اللہ خان ،ضلعی انفارمیشن سیکرٹری سیدجہانگیر شاہ ایڈوکیٹ، نظام الدین، اسرار یوسفزئی سمیت دیگر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ طویل بجلی لوڈشیڈنگ سے عوام کے صبر اور برداشت ختم ہوگیا ہے کیونکہ بیس ،بیس گھنٹے لوڈشیڈنگ سے شہری سخت گرمی بلبھلا اٹھے ہیں ،جبکہ دن او رات کو معصوم بچوں اور خواتین گرمی سے خوار اور ذلیل ہوتے رہے لیکن واپڈا شدی لوڈشیڈنگ سے باز نہیں آئیں ۔

انہوں نے کہا کہ اگر ایک ہفتے کے اندر اندر کم بجلی وولٹیج اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا ۔تو پھر پورے ضلع دیربالا بھرمیں احتجاج کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ شروع کیاجائیگا جو حکمرانوں اور پیسکو کیلئے کنٹرول کرنا مشکل ہوگا۔ مقررین نے کہا کہ نہ ہم ایف آئی آر اور مقدمات سے ڈرنے والے ہے اور نہ جھکنے والے کیونکہ ہم پاکستان پیپلزپارٹی کیلئے صعوبتیں اور جیل جانا عوام کی خاطر کوئی انوکھا نہیں ہے ۔

ا س لئے پیسکو کو خبردار اور الٹی میٹھم دیتے ہیں کہ ایک ہفتے کے اندر بجلی لوڈشیڈنگ کا ناروا سلسلہ ختم کیا جائے ورنہ پھر عوام طاقت کیلئے تیار رہے ۔مقررین نے کہا کہ منتخب نمائندوں کا کوئی پتہ نہیں چل رہا ہے ووٹ لیکر دیربالا کے عوام کو لاوارث اور واپڈا کے رحم وکرم پر چھوڑ دئیے گئے ہیں ۔جبکہ مقررین نے ڈی ایچ کیو ہسپتال دیرمیں سہولیات کے خاتمے کا بھی مطالبہ کیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں