قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34پر پارٹی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا من وعن تسلیم کیا جائیگا ، شفیع اللہ یو سفزئی

کارکنان جھوٹے خبروں پر کان نہ دھر یں،اے این پی ائندہ عام انتخابات میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر ئے گی،بیان

بدھ 12 جولائی 2017 22:55

لوئیر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) عوامی نیشنل پارٹی ضلع دیر پائین کے ضلعی سیکرٹری اطلاعات شفیع اللہ یو سفزئی نے کہاہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34پر پارٹی قیادت نے جو بھی فیصلہ کیا من وعن تسلیم کیا جائیگا ضلع دیر پائین میں جماعت اسلامی صوبائی حکومت میں ہوتے ہوئے کارگردگی صفر ہے اے این پی ائندہ عام انتخابات میں بھر پور تیاری کے ساتھ میدان میں اتر ئے گی ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے ایک بیان میں کیا انھوں نے کہاکہ ائندہ عام انتخابات کیلئے اے این پی اپنے امیدواروں کی نامزدگی کا ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اس حوالے کارکنان جھوٹے خبروں پر کان نہ دھرئے اور پارٹی نے جو بھی امیدوار نامزد کیا وہ من و عن تسلیم کیا جائیگا انھوں نے کہاکہ ضلع دیر پائین کے عوام جماعت اسلامی کی اصلیت سے بخوبی آگاہ ہو چکے ہیں حکومت میں ہوتے ہی انھوں نے ضلع میں کوئی میگا پر اجیکٹ تعمیر نہیں کر سکا اے این پی کے سابق سینیٹر زاہدخان کی مخلصانہ کوششوں کی بدولت ضلع میں سوئی گیس کی فراہمی سمیت بے شمار تر قیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچائے ہیں انھوں نے کہاکہ لوگ جماعت اسلامی کی دوغالی پالیسی جان چکے ہیں اورعوام ائندہ عام انتخابات میں ووٹ کے زریعے ان کا احتساب کرئے گی۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں