قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34دیر پائین میں 601بلاکس میں خواتین کی 40فیصد سے کم ووٹرز اندراج کا انکشاف

الیکشن کمیشن نے ضلع دیر پائین میں خواتین ووٹرز اندراج کیلئے عوامی مہم کا اعلان کر دیا، فارم مفت دستیاب ہیں خواتین ووٹرز اندراج کرائیں، ڈی ای سی نور سید

بدھ 12 جولائی 2017 22:55

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34دیر پائین میں 601بلاکس میں خواتین کی 40فیصد سے کم ووٹرز اندراج کا انکشاف الیکشن کمیشن نے ضلع دیر پائین میں خواتین ووٹرز اندراج کیلئے عوامی مہم کا اعلان کر دیا تفصیلات کے ایک اندزے کے مطابق ضلع دیر پائین میں 80فیصد سے زائد خواتین نے قومی شناختی کارڈ بنائے ہیں تاہم ضلع دیر پائین کے تمام سیاسی جماعتوں نے علاقائی رسم ورواج کے تحت خواتین ووٹ کا اندراج نہ کرکے حق رائے استعمال کرنے سے گریز کیا تاہم الیکشن کمیشن کی جانب سے خواتین کی ووٹ لازمی قرار دینے اور جس حلقے میں دس فیصد سے خواتین کی ووٹ استعمال ہونے پر اس حلقے کا نتیجہ کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے بعد اور اب 30فیصد لازمی قرار دینے کی تجویذ ہونے سیاسی جماعتوں خواتین کی ووٹ استعمال کرنے پر مجبور ہوگئی ہیں تاہم اس حوالے سے ڈسٹر کٹ الیکشن کمشنر نور سید خان خٹک نے بتایا کہ ضلع دیر پائین میں 601بلاکس ایسے ہیں جہاں پر چالیس فیصد سے کم خواتین کی ووٹ اندراج نہیں ہے ان کے مطابق پی کے تیمرگرہ 94میں 252پی کے 95 جندول میں 253پی کے 96 لعل قلعہ میں 47اور پی کی97 ادینزی میں 49بلاکس ہے جس میں خواتین کی چالیس فیصد سے کم ووٹ اندراج ہے جو کہ تشویشناک ہے انھوںنے کہا کہ خواتین ووٹرز اندراج کے عمل شروع کرنے کا اعلان کر دیا الیکشن آفس سے مفت فارم دستیاب ہے تمام سیاسی جماعتوں سمیت عوام اورسو ل سو سائٹی سے استدعا ہے کہ وہ خواتین کی ووٹ اندراج کرئے انھوں نے مذید بتایا کہ خواتین ووٹ اندارج کے حوالے سے انھوں نے ڈسٹر کٹ ناظم تحصیل ناظمین وویلج کونسلز چیر مین وکلاء میڈیا اور سول سو سائٹی نمائندوں سے ملاقاتیں کرکے ووٹ کی اہمیت سے آگاہ کریں گے انھوں نے عوام سے کہا کہ اگر کوئی شخص اپنے ووٹ کی تصدیق کیلئے 8300پر اپنا قومی شناختی کارڈ نمبربھیج دیں ان کو ووٹ اندراج اور بلاک نمبر کا با اسانی معمول ہو سکے گا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں