تیمرگرہ:جے یو آئی نے اپنے صو با ئی امیر مولانا گل نصیب خان کو قومی اسمبلی این اے 34 سے اگلے عام انتخابات میں اُ میدوار کے طور پر سا منے لا نے کا فیصلہ کر لیا ،ذرائع

جمعیت علما ء اسلام دیر لویر کے ضلعی تنظیم نے اپنے صو با ئی امیر و سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان کو اُ ن کے آبا ئی حلقے این اے 34دیرلویر سے ٹکٹ دینے حوالے سے سفارش با لا ئی جماعت کو ارسال کر دی ہے

منگل 11 جولائی 2017 22:03

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2017ء) جے یو آئی نے اپنے صو با ئی امیر مولانا گل نصیب خان کو قومی اسمبلی این اے 34 دیر لویرسے اگلے عام انتخابات میں اُ میدوار کے طور پر سا منے لا نے کا فیصلہ کر لیا ۔باو ثو ق ذرایع سے معلوم ہوا کہ جمعیت علما ء اسلام دیر لویر کے ضلعی تنظیم نے اپنے صو با ئی امیر و سابق سینیٹر مولانا گل نصیب خان کو اُ ن کے آبا ئی حلقے این اے 34دیرلویر سے ٹکٹ دینے حوالے سے سفارش با لا ئی جماعت کو ارسال کر دی ہے ،جس کے بعد غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ مذ کورہ حلقہ سے مولانا گل نصیب خان ہی پار ٹی کے اُ میدوار ہو نگے ،دوسری جانب جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق حوالے سے بھی اُ ن کی پار ٹی حلقہ این اے 34دیر لو یر سے ٹکٹ دینے کا حتمی فیصلہ کر چکی ہے ،جبکہ اسی حلقے سے اے این پی کے مرکزی تر جمان زاہد خان پر بھی مرکزی قائد اسفند یار ولی خان کی جانب سے الیکشن لڑ نے حوالے سے بار بار اصرار کیا جارہا ہے تا ہم اخری اطلاعات تک زاہد خان نے قومی اسمبلی الیکشن لڑ نے سے معذرت کی ہے تا ہم اُ ن کے چھو ٹے بھا ئی انجنیئر مختیار خان حلقہ پی کے 94 دیر لویر سے اے این پی کی جانب سے مظبوط اُ میدوار ہے جنہوں نے ایک سال قبل ہی اُ میدورار کے طور پر پبلک میٹنگز میں آنا شروع کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 34دیر لویرسے ملک کے دو بڑی مذہبی سیاسی جما عتوں کے مرکزی قاید ین سراج الحق ااور مولانا گل نصیب کے بطور اُمید وار سامنے آنے کے بعد مذکورہ حلقہ میں سیاسی ہلچل پیدا ہو ئی ہے تاہم دینی جماعتوں کے اتحاد کی صور ت میں کسی ایک اُ میدورا کی نا مزدگی کی جا ئیگی ، پی ٹی آئی ،مسلم لیگ ن اور پی پی پی تا حال قومی اسمبلی کی مذ کورہ سیٹ حوالے سے ممکنہ اُ میدواروں کے نام فاینل نہ کر سکی ہے ،واضح رہے کہ دیر لویر میں پی ٹی آئی نے گزشتہ عام انتخابات میں 45ہزار ووٹ حاصل کئے تھے اور جماعت اسلامی اپنے مظبوط سیاسی گڑ ھ دیر لو یر میں صرف 4ہزار کی سبقت سے کا میا بی حاصل کر پا ئی تھی ،تاہم اس بار مرکزی امیر کی جانب سے اعلان نے پار ٹی کارکنوں میں نیا جذبہ پید ا کردیاہے اور وہ پہلے سے ذیادہ محنت کررہے ہیں ،جبکہ دوسری جانب جے یو آئی کے صوبا ئی امیر مولانا گل نصیب خان کا شمار فعال سیاسی قایدین میںہو تا ہے ماضی میں 9سال تک ایوان بالا کے رکن اور اپنے پا ر ٹی کے دو دفعہ صو با ئی امیر ،مرکزی نا یب امیر اور صو با ئی جنرل سیکر ٹری رہنے والے مولانا گل نصیب خان کے زیر نگرانی لاکھوں افراد پرمشتمل عالمی صدسالہ اجتما ع کا کامیاب انعقاد ممکن ہوا،ماہر ین کے مطابق اس کے واضح اثرات اثرات اگلے عام انتخابات میں جے یو آئی کے ووٹ بنک بڑھنے کی صور ت میں پڑینگے

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں