لویر دیرکے علاقے تالاش میں جماعت اسلامی کو دھچکا، درجنوں افراد کی خاندانوں سمیت پی ٹی ائی میںشمولیت کا اعلان

منگل 11 جولائی 2017 18:43

لویر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) تالاش میں جماعت اسلامی کو دھچکا، درجنوں افراد اپنے خاندانوں سمیت پی ٹی ائی میںشمولیت کا اعلان کیا، اس سلسلے میں تالاش کے علاقے باجوڑو میں ایک شمولتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں امیر خان ، ریٹائر صوبیدار ظاہر شاہ ، نوید شاہ، علی شاہ ، اسحاق ، شاہد خان ، ملک عزیزالحسن ، ملک نجیب خان ، ملک زاہد شاہ ، ملک ظہیر الحسن ، سہیل خان ، رحمان الدین ، شفیع اللہ ، نصراللہ خان، بخت منیر اپنے خاندانوںاور سینکڑوں ساتھیوں سمیت جماعت اسلامی اور جمعیت علماء اسلام سے مستعفی ہوکر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا، شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی ائی لوئر دیر کے ضلعی صدر محمد بشیرخان ، سابق صدر پی ٹی ائی اورسیز محمد علی ، ملک انعام خان ، ملک راحت اللہ، ابراہیم ، حاجی سید رحیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی ائی کے مخالفین انکی روز بروز بڑھتی مقبولیت سے ابھی سے خوف کا شکار ہو چکے ہیں ، مقررین نے کہاکہ دیر لوئر اب پی ٹی ائی کا گڑھ بن چکا ہے اور ائندہ الیکشن میں دیر لوئر سے کلین سوپ کرکے مخالفین کے انکھیں کھول دئے گے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی ائی میں جوق درجوق کے لوگوں کی شمولیت اس بات کو ثابت کر رہا ہے کہ انے والا دور پی ٹی ائی کا ہے اور عمران خان ملک کا ائندہ وزیر اعظم ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں