تیمرگرہ:پانامہ کیس میں وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر اے این پی نے وفاقی حکومت سے سوئی گیس منصوبہ کے لئی6 کروڑ لئے ہیں،صاحب زادہ محمد یعقوب خان

اگر جما عت اسلامی چاہتی تو پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر ان سے کروڑوں روپے کے مراعات حاصل کر سکتی تھی لیکن جماعت اسلامی نے کبھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے جو سوئی گیس منصوبہ حاصل کرنے کے لئے اصولوں پر سودابازی نہیں کر سکتی، جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی کی پریس کانفرنس

پیر 10 جولائی 2017 21:34

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 جولائی2017ء) جماعت اسلامی کے رکن قومی اسمبلی صاحب زادہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ پانامہ کیس میں وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر اے این پی نے وفاقی حکومت سے سوئی گیس منصوبہ کے لئی6 کروڑ لئے ہیں جماعت اسلامی ایک عالمگیر تحریک ہے جو سوئی گیس منصوبہ حاصل کرنے کے لئے اصولوں پر سودابازی نہیں کر سکتی ان خیالات کا اظہار انھوں نے تیمر گرہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہا اس موقع پر جماعت اسلامی لویر دیر کے سیکر ٹری اطلاعات یعقوب الرحمان ،تحصیل خال کے آمیر ارشد زمان خان ، ملک سیاست خان ،گل حمید جان بھی موجود تھے ایم این اے صاحب زادہ محمد یعقوب خان نے کہا کہ اگر جما عت اسلامی چاہتی تو پانامہ لیکس میں وزیر اعظم کی حمایت کرنے پر ان سے کروڑوں روپے کے مراعات حاصل کر سکتی تھی لیکن جماعت اسلامی نے کبھی اصولوں پر سودا بازی نہیں کی انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اور پی ٹی ائی کا الگ الگ منشور اور نظریات رکھتی ہے لیکن دونوں جماعتوں کی اتحادی حکومت میں جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی نے لویر دیر میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے جس میں کوٹوہایڈل پاور پراجیکٹ ، جندول اور میدان میں گریڈ سٹیشن، ثمر باغ اور میدان میں واپڈا سب ڈویژن دفاترکا قیام ، چھ بجلی کی ایکسپریس لا ئن ،جس میں دو لا ئن میدان اور دو جندول اور ایک خادگزئی میں بچھایا گیا ہے تھانہ ملاکنڈ کے مقام پر 220کے وی گریڈ سٹیشن، لویر دیر میںبجلی کی 160کے نئے ٹرانسفار مرز اور بجلی کی پرانی تاروں اور لاینوں کی دوبارہ آباد کاری شامل ہیں جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کی مرہون منت ہے انھوں نے کہ کو ٹو ہائیڈل پاور پرا جیکٹ جو جماعت اسلامی کا اہم کار نامہ ہے تکمیل کے اخری مرا حل میں ہیں اس سال کے اوا خر میں پایہ تکمیل کوپہنچ کراس سے لویر دیر اور اپر دیر کے لئے 15میگا وا ٹ کی بجلی فراہم کرنے سے لوڈ شیڈنگ اور کم وولٹیج کو مسئلہ مستقل بنیا دوں پر ختم ہو جایگا انھوں نے کہا کہ سود پر پابندی اور تعلیمی اداروں میں قران کو ناظرہ اور تجوید پر پڑھانے کی منظوری جماعت اسلامی کے ار کان اسمبلی کی کوششوں کا نتیجہ ہیں انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ اور ملک سے کرپشن کے خاتمہ کے کوشاں ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ارکان اسمبلی کے دامن پر کرپشن کا دھبہ نہیں ہیں ،انھوں نے کہاکہ خبیر بنک اسکنڈل میں جماعت اسلامی اپنے پرانے موقف پر قائم ہے اور اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پر ویذ خٹک سے حتمی تبادلہ خیال ہے اور عنقریب پارلیمانی کمیٹی اسمبلی میں رپورٹ پیش کرئے گی اس میں جو بھی ملوث ہے جماعت اسلامی نے ان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی نے ہمیشہ عوام کی بلا تفریق خد مت کی ہے اور ائندہ بھی کریں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں