امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے حلقہ این ای34سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے نے دیر لویر کی سیاسی فضا ء میں ہلچل مچا دی ،دیگر جماعتوں نے بھی مناسب اُمید واروں حوالے سے صلا ح مشور ے شر و ع کردیئے

بدھ 5 جولائی 2017 22:04

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) امیرجماعت اسلامی سراج الحق کی جانب سے حلقہ این ای34سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے فیصلے نے دیر لویر کے سیاسی فضا ء میں ہلچل پید ا کر دی ،دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی مناسب اُمید واروں حوالے سے صلا ح مشور ے شر و ع کئے،گزشتہ روز میڈیا میں جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹر سراج الحق کی جانب سے آبا ئی حلقہ دیرلویر سے اگلے عام انتخابات میں حصہ لینے حوالے سے اطلاعات اور پارٹی کے مقامی تنظیم کی جانب سے ان اطلاعات کی تصدیق نے دیرلوئیر کے سیاسی فضاء میں ر مضان المبار ک اور عید کے چھٹیوں کے دوران طویل سیاسی سر گر میوں حوالے سے وقفے کے بعد ارتعاش پید ا کردی ہے اور دیگر سیاسی جماعتوں نے بھی اس حوالے صلا ح مشورے شروع کیئے ہے ،ماضی میں بھی جماعت اسلامی کے سابق ا میر قاضی حسین احمد( مر حوم) مذ کورہ سیٹ سے عام انتخابات میں حصہ لیتے رہے ہیں ،تاہم اس بار چو نکہ سراج الحق کا آبا ئی ضلع دیر لو یر ہے اس لئے سیاسی فضا ء میں مذ کورہ اعلان کو ماضی کی نسبت ذیادہ سنجیدہ لیا جا رہا ہیں ،واضح رہے کہ مذ کورہ سیٹ پر گزشتہ عام انتخابات میں جماعت اسلامی کے اُ میدوار صاحبزادہ یعقوب پی ٹی آئی کے اُ میدوار بشیر خان ( موجودہ ضلعی صدر) کے مقابلے میں 4ہزار سے ذاید ووٹ لیکر کا میاب قرار پا ئے تھے ،پی ٹی آئی کی جانب سے قومی اسمبلی کے این اے 34کے لے ایک دفعہ پھر بشیر خان کو ٹکٹ دئیے جانے کا قومی امکان ہے ،دوسری جانب غالب امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ اے این پی کے مرکزی تر جمان وسابق سینیٹر زاہد خان بھی مذکورہ سیٹ سے اپنے پار ٹی کے اُ میدوار ہو نگے،پی پی پی کی جانب سے اگر قومی اسمبلی کے مذکورہ سیٹ کے لے مرکزی راہنماو موجودہ سینیٹراحمد حسن خان اور جے یو آئی اپنے صو با ئی امیر و سابق سینیٹر احمد حسن خان کو کو ٹکٹ دیتی ہے تو خاصی دلچسپ سیاسی صور ت حال پید ا ہو نے کا امکان ہے ،یوں حلقہ این اے 34 دیر لویر پر جماعت اسلامی کے مرکزی امیر سینیٹرسراج الحق ،اے این پی کے مرکزی تر جمان زاہدخان ،جے یو آئی کے صو با ئی امیر مولانا گل نصیب خان ،پی پی پی کے مرکزی راہنما سینٹراحمد حسن خان او ر اپنے پار ٹی کے سنیئر راہنما اور مرکزی چیئرمین عمران خان کے قر یبی سا تھی بشیر خان کی صور ت میں مختلف سیاسی پار ٹیوں کے مرکزی قائد ین کے ما بین انتخابی دنگل کا مذکورہ حلقہ میں قوی امکان ہے اور خاصا دلچسپ انتخابی معرکہ دیکھنے کو ملے گا ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں