امریکہ کی جانب سے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سینیٹر سراج الحق

سید صلاح الدین کشمیر ی عوام کے ہیرو اور آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں پانامہ لیکس میں صرف میاں نواز شریف کا نام نہیں چھ سو سے زائد کرپٹ لوگوں کے نام شامل ہیں ، جماعت اسلامی سب چوروں اور لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے الیکشن کمیشن پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں میں شامل سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق کا تقریب سے خطاب

بدھ 5 جولائی 2017 16:52

امریکہ کی جانب سے سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں،سینیٹر سراج الحق
لوئر دیر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آمریکہ کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین کو دہشت گرد قرار دینے کی شدید مذمت کرتے ہیں سید صلاح الدین کشمیر ی عوام کے ہیرو اور آزادی کا جنگ لڑ رہے ہے پانامہ لیکس میں صرف میاں نواز شریف کا نام نہیں بلکہ چھ سو سے زائد کرپٹ لوگوں کے نام شامل ہے جماعت اسلامی سب چوروں اور لٹیروں کا احتساب چاہتی ہے الیکشن کمیشن پانامہ لیکس اور آف شور کمپنیوں میں شامل سیاستدانوں کے انتخابات لڑنے پر پابندی عائد کرئے ان خیالات کا اظہار انھوں نے جامع عربیہ علوم اسلامیہ ثمرباغ میں عید ملن پارٹی سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایم پی اے اعزاز الملک افکاری،نائب امیر ڈاکٹر اقبال خلیل،ضلعی ناظم حاجی محمد رسول خان،ضلعی جنرل سیکرٹری سید مشرف شاہ جان،تحصیل ناظم ہمایون خان،نجم اللہ،قاضی حسین احمد نے بھی خطاب کیا،سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ سینیٹ میں پیش کردہ تجاویز کی روشنی میں شندور چترال اور دیر بالا وپائین کو سی پیک کا متبادل روٹ بنا کر ریلوے ٹریک بچھایا جائے کیونکہ مذکورہ روٹ انڈیا بارڈر سے دور محفوظ راستہ اور وسطی ایشیائی ممالک تک رسائی کا قریبی اور اسان ترین راستہ ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی نے کرپشن فری پاکستان بنانے کے لئے جدوجہد اور تحریک کا آغاز کردیا ہے جس کے نتیجے میں وزیر اعظم میاں نواز شریف کو احتساب کے کٹہرے میں کھڑا کردیا ہے اگر سپریم کورٹ نے پانامہ لیکس میں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا تو ملک میں کرپشن کے بڑے راستے بند ہوجائینگے اور کرپشن کم ہونے میں مدد ملے گی انھوں نے کہا کہ ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لئے جماعت اسلامی کے سابق امیر قاضی حسین احمد نے 1996میں اسلام آباد میں دھرنا دے کر کرپشن خاتمے کے لئے مہم شروع کی تھی انھوں نے کہا کہ قومی خزانہ کو بیدردی سے لوٹنے اور بھاری قرضہ جات لیکر معاف کرانے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے اور ان کو انصاف کے کٹہرے میں لاکھڑا کیا جائے کیونکہ کرپشن اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے انھوں نے مزید کہا کہ حزب المجاہدین کے سپریم کمانڈر سید صلاح الدین نے آمریکہ پر حملہ نہیں کیا ہے بلکہ وہ آزادی کی جنگ لڑے رہے ہیں جیسا کہ ماضی میں نیلسن منڈیلا ،ابرہم لنکن اور قائد اعظم محمد علی جناح نے آزادی کے لئے لڑی تھی انھوں نے کہا کہ بھارت دریائے چناب،راوی پر بند باندھ کر پنجاب کو بنجر اور صحرا میں تبدیل کررہا ہے جبکہ سید صلاح الدین کشمیر میں پاکستان کی بقا اور سلامتی کی جنگ لڑرہا ہے انھوں نے کہا کہ دینی جماعتوں کے اتحاد کے لئے کوششیں اور رابطے جاری ہے انھوں نے کہا کہ جماعت اسلامی ملک میں شریعت کے نفاذ اور اسلامی انقلاب کے لئے کوششیں کررہی ہے اگر جماعت اسلامی کو حکومت ملی تو سودی نظام کے بجائے زکواة کا نظام نافذ کرینگے اور سرکاری سکولوں میں مفت تعلیم دلائیں گے اور عوام کو پانچ بڑے بیماریوں کینسر،امراض قلب،گردہ،تھیلی سیمیا اور ہیپٹائٹس کے امراض کا مفت علاج معالجہ کی سہولیات عوام کو فراہم کرینگے جبکہ آٹا،چاول،چینی،چائے سمیت روزمرہ کے اشیائے خوردنوش پر سسبڈی دیکر سستا کرینگے جبکہ بے روزگار تعلیم یافتہ نوجوانوں اور ستر سالہ بوڑھوں کو الائونس دیکر پاکستان کو فلاحی ریاست بنائیں گے

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں