لوئر دیر کے سٹینو گرافر کے نمائندہ وفدکی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے ملاقات

صوبائی وزیر خزانہ نے اپ گریڈ یشن کا اعلامیہ جاری کرنے کی یقین دہانی کرا دی، مسائل حل کرنے کی یقین دہانی

منگل 4 جولائی 2017 23:32

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) ڈسٹر کٹ کو رٹس ضلع لوئیر دیر کے سٹینو گرافر کے نمائندہ وفدکی صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ کے ساتھ ملاقات صوبائی وزیر خزانہ کا اپ گریڈ یشن کا اعلامیہ جاری کرنے کی یقین دہانی اس سلسلے میں سٹینوگرافر کا ایک نمائندہ وفد خان زرین کی قیادت جس میں مغمد غفور اور دیگر شامہ تھے گذشتہ روز صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ سے ملاقات کی وفد نے صوبائی وزیر کو سٹینوگرافر کی اپ گریڈ یشن کا اعلامیہ جاری کرنے کے علاوہ دیگر مسائل پر تبادلہ خیال کیا اس موقع پر صوبائی وزیر خزانہ مظفر سید ایڈوکیٹ نے کہاکہ صوبائی حکومت نے محکمہ عدلیہ کی سٹینو گرافر کی اپ گریڈ یشن کی منظور ی دی ہے اور جلد ہی اس کو عملی جامہ پہنا کر عنقریب نوٹی فیکشن جاری کر ئے گی صوبائی وزیر خزانہ مظفرسید ایڈوکیٹ نے مذید کہاکہ صوبائی حکومت سرکاری ملازمین کی مسائل سے بخوبی آگاہ ہے اور ان کی مسائل تر جیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں