الیکشن کمیشن کسی بھی سطح کرپشن میں ملو ث میں افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پا بندی لگا ئے ، سراج الحق

کرپٹ عناصر غلا ف کعبہ کے پیچھے چھپ جا ئیں تب بھی انہیں چوکوں میں احتساب کے لئے لا کھڑا کیا جا ئے گا ، تیمر گرہ میں مقامی مدرسہ کی تقریب سے خطاب

منگل 4 جولائی 2017 23:31

تیمرگرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 04 جولائی2017ء) مرکزی امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمیشن کسی بھی سطح کرپشن میں ملو ث میں افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پا بندی لگا ئے ،کرپٹ عناصر غلا ف کعبہ کے پیچھے چھپ جا ئیں تب بھی انہیں چوکوں میں احتساب کے لئے لا کھڑا کیا جا ئے گا ۔ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے آبا ئی علا قہ ثمر با غ دیر لو ئیر کے مقامی مدرسہ تعلیم القرا ٓن میں منعقدہ عید ملن پار ٹی سے خطاب میں کیا ۔

اس موقع پر ایم پی اے اعزاز الملک افکاری ، ڈسٹر کٹ نا ظم دیر لو یر حاجی محمد رسول خان پار ٹی کے صوبا ئی نا ئب امیر ڈا کٹر اقبال خلیل،ضلعی جنرل سیکر ٹری سید مشرف شاہ جان،ترجمان انجنیر یعقوب الرحمٰن، جمعیت اتحاد علما ء کے صدر مولانا عزیر الحق عثمانی ،تحصیل نا ظمین ہمایون خان ،سعید احمد باچابھی موجو د تھے ۔

(جاری ہے)

مرکزی امیر سراج الحق نے کہا کہ اسلامی فلا حی مملکت کا قیا م جماعت اسلامی کے منشور کا حصہ اور اُ ن کی پار ٹی اقتدار میں آکر بے روزگاری کا خا تمہ اور پا نچ خطرنا ک بیماریوں کا علاج مفت کر ئیگی،سراج الحق نے کہا کہ پانچ ماہ سپریم کورٹ میں پیشیوںکے بعد نوازشر یف اوراُ ن کے پورے خاندان کے احتساب کا عمل شروع ہو چکا ،پانامہ کیس میں نہ صر ف نوازشریف اور اُن کے خاندان کے خلاف فیصلہ آئیگا بلکہ ملوث مزیدملوث600افراد کے خلاف بھی کاراوائی ہو گی ۔

2سو روپے قر ضہ لینے والوں کو حوالا ت میں بندکیا جاتا ہے جبکہ اربوں روپے کرپشن میں ملو ث افراد کو پو چھنے والا کو ئی نہیں ،آف شو کمپنیاں بنانے ،بنکوں سے قر ضے معاف کرانے والے سمیت کسی بھی قسم کر پشن میں ملو ث افراد کا بے لاگ احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے ،ملک کے مستقبل کے لی6ہزار افراد کو جیل بجھوایا جا ئے تو کو ئی بڑی بات نہیں ، الیکشن کمیشن کسی بھی سطح کرپشن میں ملو ث میں افراد کے انتخابات میں حصہ لینے پر پا بندی لگا ئے ،کرپٹ عناصر غلا ف کعبہ کے پیچھے چھپ جا ئے تب بھی انہیں چوکوں میں احتساب کے لئے لا کھڑا کیا جا ئیگا،حکمرانوں کی کرپشن کی بھوک ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ،نسل درنسل حکمرانی اور مفادات کی خا طر پار ٹیاں اور جھنڈے تبدیل کر نے والوں کا وقت گزر چکا ہے ۔

سینیٹرسراج الحق نے کہا کہ سی پیک منصوبہ میں ملاکنڈشندور متبادل ٹرین پٹری روٹ کو شامل کیا جا ئے جو کہ وسطی ایشائی ریاستوں تک تجارت کا آسان راستہ ہے ،مذکورہ روٹ 20سال قبل تیار نقشہ میں شامل تھا ،واخان پٹی سے تاجکستان تک صرف36کلومیٹر راستہ ہے جس سے علاقہ میں تجارت اور روزگار کے نئے مواقع پید ا ہو سکتے ہے ،انہوں نے مذ کورہ منصوبے حوالے سے سینیٹ سفارشات پر عمل در آمد کا مطالبہ کیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں