لو ئیر دیر، موٹر سائیکل شوروم میں اچانک آگ لگ گئی ،2موٹر سائیکل سمیت دکان جل کر خاک ہوگئی

پیر 3 جولائی 2017 18:52

لو ئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 03 جولائی2017ء)شہید چوک تیمرگرہ میں موٹر سائیکل شوروم میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے سے دو موٹر سائیکل سمیت دکان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگیا لاکھوں روپے کی مالیت کا نقصان مالک دکان نے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کر دیا تفصیلات کے مطابق شہید چوک میں قائم مردان موٹر سائیکل شو روم میں ناگزیز وجوہات اچانک آگ بھڑک اٹھی آگ کے شعلوں اتنے تیز تھے کہ جس نے اناافا پورے دکان کو لپیٹ میں لیا جس کے نتیجے میں شوروم میں دو موٹر سائیکل اور لاکھوں روپے مالیت کے سپیئر پارٹس سامان مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گئی متاثرہ دکاندار ظفر خان نے بتایا کہ ان کی جو جمع پونچی تھی وہ جل کر خاکستر ہوگئی اب کوئی سہرا نہیں انھوں نے کاروبار کی بحالی کیلئے حکومت سے مالی امداد کا مطالبہ کیا ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں