لوئردیر، دوسرکاری سکولوںکی تعمیر نو مکمل کرکے تعلیمی سرگرمیوںکیلئے کھول دیاگیا

جمعہ 30 جون 2017 19:41

لوئردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)خال چیرئٹی نے تیرہ لاکھ روپے کی مدد سے خال میں دوسرکاری سکولوںکی تعمیر نو مکمل کرکے تعلیمی سرگرمیوںکیلئے کھول دیا تفصیلات کے مطابق خال کے علاقے بانڈہ بالا اور بانڈہ پائین کے دو گورنمنٹ مکتب پرائمری سکول بلڈنگ سے محروم تھے اور علاقے طلباء وطالبات کھلے آسمان تلے زیور تعلیم حاصل کررہے تھے جسکی وجہ سے علاقے کے طلباء اور طالبات کو شدید مشکلات کا سامنا تھا اس سلسلے میں خال چیرئٹی کے چیف ایگزیکٹو آخونزادہ کلیم اللہ نے علاقے کا دورہ کیا اور وہاں پر دوگورنمنٹ مکتب پرائمری سکولوں بانڈہ بالا اوربانڈہ پائین کے سکولوں کی تعمیر پر کام کا آغاز کیا اور چھ کے دوران تیرہ لاکھ روپے کی لاگت دونوں سکولوں کی تعمیر نو مکمل کرکے مزکورہ سکولوں تعلیمی سرگرمیوں کیلئے کھول دیاجسکی وجہ سے طلبا ء وطالبات کے مشکلات ومسائل ختم ہوگئے اوراب طلباء وطالبات چھت کے نیچے تعلیم حاصل کررہے ہیں نوتعمیر شدہ سکولوں کا افتتاح ڈی ای او محکمہ تعلیم دیر لوئر حافظ محمد ابراہیم اور خال چیرئٹی کے چیف ایگزیکٹواخونزادہ کلیم اللہ نے کیا اس موقع پر ای ڈی او محکمہ تعلیم دیرلوئر حافظ محمد ابراہیم نے مزکورہ دونو ں گورنمنٹ مکتب پرائمری سکولوںکو پرائمری درجہ دینے کا اعلان کیاانہوں نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ترقی ممکن نہیںاور خال چیرئٹی کی تعلیم کے فروغ میں اہم رول ہیں اور ملک کی تعمیر وترقی میں فلاحی اداروں کے کردار سے انکار نہیں کیا جاسکتا۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں