وادی کمراٹ میں فیسٹیول کاآغاز،ہزاروں سیاحوں کی آمد

جمعہ 30 جون 2017 11:33

وادی کمراٹ میں فیسٹیول کاآغاز،ہزاروں سیاحوں کی آمد
دیربالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 جون2017ء)پاک فوج اورضلعی حکومت دیربالاکے تعاون سے ضلع دیربالاکے پرفضامقام کمراٹ میلہ شروع ہوگیا،ہزاروں کی تعدادمیں سیاح کمراٹ پہنچ گئے ،کمراٹ فیسٹیول کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں،گاڑیوں کی بڑی تعداد ہونے کی وجہ سے آمدروفت میں شدیدمشکلات درپیش ہیں،علاقے میںجشن کاسماں ہے،خیبرپختونخوا ،پنجاب اورملک کے دیگرعلاقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں سیاح پہنچ چکے ہیں ،فیسٹیول میں علاقائی کھیل کود،کرکٹ،والی بال اوردیگرمقابلے منعقدہونگے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں