مالاکنڈ بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا

ہفتہ 24 جون 2017 13:46

مالاکنڈ بورڈ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کردیا
لوئیردیر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2017ء)ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2017 کے نتائج کا اعلان کردیا‘بورڈ کے امتحان میں کل 85925امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 59923امیدواروں نے کامیابی حاصل کی نتیجہ 69.73فیصد رہا جماعت نہم میں کل 43404 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 25817 امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ 59.62 فیصد رہا.

سائینس گروپ میں 33194 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں 21783امیدوار کامیاب ہوئی. نتیجہ 65.62 فیصد رہا جبکہ آرٹس گروپ میں امیدواروں کی تعداد 10210تھی. پاس شدہ طلبا کی تعداد 4034 ہے اور ان لا نتیجہ 39.51 فیصد رہا‘جماعت نہم کے امتحان میں کل 42521امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 34106 امیدوار کامیاب ہوئے نتیجہ 80.21فیصد رہاسائینس گروپ میں 32636طلبا نے امتحان دیا جن میں 27203طلبا کامیاب ہوئے نتیجہ 83.35فیصد رہا جبکہ آرٹس گروپ میں کل 9885 طلبا نے امتحان دیا.

پاس شدہ طلبا کی تعداد 6903 ہے نتیجہ 69.83فیصد رہا. بورڈ کے مجموعی نتائج میں لایبہ ابدالی رول نمبر 188337مالاکنڈ پبلک سکول اینڈ کالج درگئی ضلع مالاکنڈ نے 1047 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج سخاکوٹ ضلع مالاکنڈ کے طالب علم محمد ہاشر خان رول نمبر 189960نے 1045 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی اور آکسفورڈ ایجوکیشن اکیڈمی بٹ خیلہ ضلع مالاکنڈ کی طالبہ مدینہ گل رول نمبر 161458نے 1041نمبرز لے کر بورڈ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی‘سائنس گروپ کے مجموعی نتائج میں لایبہ ابدالی رول نمبر 188337مالاکنڈ پبلک سکول اینڈ کالج درگئی ضلع مالاکنڈ نے 1047نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ علامہ اقبال ماڈل سکول اینڈ کالج سخاکوٹ ضلع مالاکنڈ کے طالب علم محمد ہاشر نے دوسری جبکہ مدینہ گل نے 1041نمبر لے کر سائینس گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کی‘آرٹس گروپ کے مجموعی نتائج میں ضلع مالاکنڈ کی پرائیویٹ سٹوڈنٹ مسما ة نا،ْدیہ رول نمبر 201431نے 925 نمبرز لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ اشاعت گرلز ماڈل سکول دیر اپر کی طالبہ ناجیہ بی بی رول نمبر 160671نے 924 نمبر لے کر آرٹس گروپ میں دوسری پوزیشن حاصل کی اور اسی سکول کی طالبہ نمرا گل رول نمبر 160665نے 920نمبرز لے کر آرٹس گروپ میں مجموعی طور پر تیسری پوزیشن حاصل کی�

(جاری ہے)

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں