جماعت اسلامی شعبہ خواتین پاکستان کیلئے باعث رحمت ہے اور پاکستان میں خواتین ہی کی بدولت اسلامی انقلاب لا ئیگا

ڈپٹی جنرل سیکرٹری خواتین وونگ جماعت اسلامی عائشہ سید کی صحافیوں سے گفتگو

جمعہ 23 جون 2017 19:54

دیر پائین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 جون2017ء) جماعت اسلامی کے خاتون ممبر قومی اسمبلی اور جماعت اسلامی خواتین وونگ کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری عائشہ سید نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی شعبہ خواتین پاکستان کیلئے باعث رحمت ہے اور پاکستان میں خواتین ہی کی بدولت اسلامی انقلاب لاائے گاوہ بروز جمعہ تیمرگرہ ریسٹ ہاوس میں ڈسٹر کٹ پر یس کلب کے صحافیوں کے ساتھ خصوصی نشست میں گفتگو کر رہی تھیں ۔

(جاری ہے)

اس قبل رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے ڈسٹر کٹ جیل تیمرگرہ اور تیمرگرہ ہسپتال کا دورہ کیا جہاں انھوں نے قیدی خواتین بچیوں اور ہسپتال میں خواتین مریضوں کی مسائل و مشکلات سنیں جبکہ تیمرگرہ جیل میں قیدی خواتین اور ان کے بچوں میں عید گفٹ تقسیم کیں اس مو قع پر جماعت اسلامی شعبہ خواتین کے عہداران بھی ان کے ہمراہ تھے رکن قومی اسمبلی عائشہ سید نے وفاقی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہاکہ وفاقی حکومت کی خواتین ارکان اسمبلی کو نظر انداز کرکے فنڈز سے محروم رکھنا خواتین طبقہ کا استحصال ہے انھوں نے کہاکہ ملاکنڈ ڈویژن دہشت گردی اور زلزلہ میں زیادہ تر مرد جان بحق ہو کر بے شمار بیوا ئیں ہو چکی ہیں جو حکومتی ریلیف نہ ملنے کی وجہ سے کسمپر سی کی زندگی بسر کی کر رہی ہے انھوں نے وزیر اعظم کے مشیر امیر مقام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ گفتار کے غازی ہے اور وہ سوات میں ان کی منظور کر دہ بجلی ٹرانسفارمرزکا افتتاح کر کے اپنے سیاست چمکا رہا ہے انھوں نے انتخابی اصلاحات کے حوالے سے کہاکہ خواتین کو وراثت میں حصہ نہ دینے والے امیداروں کو ائندہ انتخابات میں دفعہ 62.63کے تحت نا اہل قرار دئیے جائیں ۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں