لوئر دیر میں بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ نہایت جوش د جذبے کے ساتھ منائی گئی

جمعرات 22 جون 2017 20:26

تیمرگرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جون2017ء) ضلع لوئر دیر میں شہید جمہوریت سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی 64ویں سالگرہ نہایت جوش د جذبے کے ساتھ منائی گئی ، اس سلسلے میں ضلعی ہیڈ کواٹر تیمرگرہ کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان پیپلز پارٹی ، پی ایس ایف ، پیپلز یوتھ ارگنائزیشن ، کے سینکڑوں جیالوں اور کارکنوں نے شرکت کی، اس موقع پر سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کی موقع پر کیک کاٹا گیا، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر نوابزادہ محمود زیب خان ، پی پی پی کے ضلعی ترجمان اور تیمرگرہ سٹی کے ڈسٹرکٹ کونسلر عالمزیب ایڈوکیٹ، شہاب اتمانی ، ماجد اور ڈاکٹر شہزاد نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی زندگی ہمارئے لئے مشعل راہ ہیں ، انہوں نے اپنی زندگی غریب عوام کے نام کردی تھی ، عالم زیب ایڈوکیٹ و دیگر نے کہاکہ محترمہ اج بھی عوام کی دلوں میں زندہ ہیں اور جمہوریت کیلئے ان کے کئے اقدامات اور قربانیاں رائیگاں نہیں جائیگا، مقررین نے کہاکہ عید کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی حکمران جماعت کے خلاف ملک گیر عوامی تحریک شروع کریگا ،انہوں نے کہاکہ انے والا دور انشاء اللہ ایک بار پھر پیپلز پارٹی کا ہے اور جیالیں ابھی سے الیکشن کیلئے تیاریاں شروع کرئے، مقررین نے کہاکہ سابقہ حکومت میں پیپلز پارٹی ممبران کی جانب سے لوئر دیر میں ریکارڈ میگا پراجیکٹ منظور ہوئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں