لاڑکانہ:دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل، ایک زخمی

جمعرات 15 جون 2017 22:16

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2017ء) دیرینہ دشمنی پر نوجوان قتل، ایک زخمی۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے گاہی مہیسر چوک پر نوجوان علی گوہر کھوسو کو پرانے رشتہ داری کے تنازع پر قتل کردیا جبکہ مقتول کے چچا فقیرو کھوسو شدید زخمی ہوگئے، جسے میہڑ اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں سے ڈاکٹرز نے زخمی کو شعبہ حادثات لاڑکانہ منتقل کیا گیا تھا، معلوم ہوا ہے کہ یہ واقعہ دیرینہ رشتے کی لین دین پر پیش آیا ہے۔ مقدمہ درج، گرفتاری عمل میں نہ آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں