تیمرگرہ، ٹیکسی ڈرائیور کی بازیا بی کے لئے عوام کا احتجاجی مظا ہرہ ،

منگل 13 جون 2017 22:33

تیمرہ گرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2017ء) تیمر گرہ سے اغوا ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور کی بازیا بی کے لئے عوام نے احتجاجی مظا ہرہ کرتے ہوئے مغوی کی بازیابی کے کیلئے دو دن کی ڈیڈلا ئن دیدی احتجاجی مظاہر ہ سے خطاب کرتے ہوئے مظاہرین نے کہا کہ دو جون کو تیمر گرہ سے نامعلوم اغوا کاروں نے حضرت اللہ ڈرائیور کی ٹیکسی کو باجوڑ کے لئے بک کیا تھا بعد میں ٹیکسی کار با جوڑ کے علا قہ متکو گلشن آباد سے برآمدکی گئی تاہم مغوی ڈرایئور ابھی تک لا پتہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کور کما نڈر ، گور نر،اور جی او سی سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیکر مغوی ڈرائیور حضرت اللہ کو فوری طور پر بازیاب کیا جائے ۔انھون نے ڈیڈلائن دیتے ہوئے خبردار کیاکہ اگر دو دن کے اندر اندر مغوی ڈرائیور کو بازیاب نہیں کیا گیا تومزیداحتجاج پرمجبورہوجائیںگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں