لوئردیر،ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کامختلف بازاروں کا معائنہ ،سرکاری نرخنامے پر عمل نہ کرنیوالوں کیخلاف کاروائی ، 44دکانداروں کو بھاری جرمانے

پیر 12 جون 2017 20:31

لوئردیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) ڈسٹرکٹ فوڈ کنڑولر کا ضلع کے مختلف بازاروں کا معائنہ سرکاری نرخنامے پر عمل درامد نہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 44دکانداروں کو بھاری جرمانہ جبکہ 18دکانداروں سے مختلف اشیاء کے نمونے لیکر مذید تحقیقات کیلئے فوڈ لیبارٹری بھیج دئیے اس سلسلے میں ڈسٹر کٹ فوڈ کنڑولر شہاب الد ین نے اسسٹنٹ فوڈ کنڑولر سید نواز اور پولیس نفری کے ہمراہ تیمرگرہ،منڈا،تالاش،خال،بلامبٹ اور دیگر بازاروں کا معائنہ کیا جہاں انھوں نے سرکاری نرخنامے چیک کرنے سمیت اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا اس موقع پر انھوں نے سرکاری نرخنامے پر عمل درامد نہ کرنے والے 44دکانداروں کو فوڈ ایکٹ کے جرمانہ کیا جبکہ 18دکانداروں سے مختلف اشیاء کے نمونے حاصل کرتے ہوئے رپورٹ کیلئے فوڈ لیبارٹری بھیج دیے اس موقع پر انھوں نے میڈیا کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ سرکاری نرخنامے پر عمل درامد نہ کرنے والوں اچانک معائنے کا سلسلہ جاری رہیگا اور رمضان کے مقدس مہینے میں ذخیرہ اندوزی برداشت نہیں کی جائے گی ۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں