صاحبزادہ یعقوب خان نے وفاقی بجٹ کو مستر د کرکے اسے غریب عوام دشمن بجٹ قرار دیدیا، وفاق نے غریب پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈالا اور عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا

جماعت اسلامی نے قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دیا ، بیان

پیر 12 جون 2017 20:29

لوئیر دیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جون2017ء) ضلع دیر پائین سے جماعت اسلامی کے ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے وفاقی بجٹ کو مستر د کرتے ہوئے غریب عوام دشمن بجٹ قرار دے دیا جماعت اسلامی قومی اسمبلی کے رواں سیشن میں عوام دشمن بجٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہاکہ وفاق نے غریب پر ٹیکسوں کا نیا بوجھ ڈال دیا جس سے روزمرہ اشیائے کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ ہوا اور غریب عوام کو بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا جو کہ ظلم اور زیادتی ہے انھوں نے کہا کہ غریب عوام پہلے سے ایک وقت کی روٹی کیلئے در بد ر کی ٹھوکریاں کھانے پر مجبور ہے جبکہ دوسری جانب وفاق نے بھاری ٹیکس بجٹ پیش کرکے غریب عوام کی مشکلات میں مذید اضافہ کر دیا انھوں نے کہاکہ وفاقی حکومت عوام کی فلاح وبہبود میں مکمل طور پر ناکام ہے اور اپنے کرپشن چھپانے میں اداروں کو دھمکیاں دینے پر اتر آئے ہیں ممبر قومی اسمبلی صاحبزادہ محمد یعقوب خان نے ضلع دیر پائین میں رمضان کے مقد س مہینے میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کم وولیٹج پر سخت غم و غصے کا اظہار کیا اور کہاکہ وفاقی وزیر پانی و بجلی اسمبلی فلور پر کہہ رہے ہیں کہ ملک میں بجلی کی پیداوار میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے اور کہیں پر بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنف نہیں ہوگی لیکن آفسوس ضلع دیر پائین میں اس وقت بجلی کی 20گھنٹے سے لو ڈشیڈنگ کی جا رہی ہے جس نظام زندگی مکمل طور پر مفلوج جبکہ واٹر سپلائی سیکمیں بند ہوگئے ہیں اور عوام پانی کی بوند بوند کیلئے تر س رہے ہیں انھوں نے خبردار کیا کہ مرکزی حکومت نے غریب عوام پر ٹیکس میں کمی اور بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ نہ کیا تو جماعت اسلامی عوام کے ساتھ سڑکوں پر نکل کر بھر پو ر احتجاج کا آغاز کریں گے۔

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں