تیمرگرہ، بقایا جات کی عدم ادائیگی پر سونامی بلین ٹریز پروگرام کے نر سری مالکان سراپا احتجاج

ایک ہفتہ میں ادائیگی نہ کی گئی تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے،نرسری مالکان

منگل 6 جون 2017 20:02

تیمر گرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 06 جون2017ء) بقایا جات کی عدم ادائیگی پر دیرلویر سونامی بلین ٹریز پروگرام کے نر سری مالکان سراپا احتجاج بن گئے اور دھمکی دی کہ اگر ایک ہفتہ کے اندر اندر انہیں ادائیگی نہ کی گئی تو وزیر اعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔ ان خیالات کا اظہار منگل کو دیر لویر نر سریز مالکان زمینداران طلا محمد،صلاح الدین،سجاد حسین، محمد اقبال،احسان اللہ ،اور عمران الدین ایڈوکیٹ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات دیر لویر نے انکے ساتھ کی گئی ایک تحریری معاہدہ کی رو سے بلین ٹری پرو گروم کے تحت اپنی نر سریوں سے لاکھوں پودہ جات محکمہ جنگلات افسران کی ہدایات پرمتعلقہ زمینداروں کو فراہم کرچکے ہیں لیکن کئی مہینے گزرنے کے باوجود ان کی بقایا جات ادایگی نہیں کی گئی انھوں نے کہا کہ وہ غریب اور بے روز گارافراد اور بھاری بھاری رقوم کے عوض نر سریاں اگانے کی غرض سے زمینداروں سے اراضیات حا صل کرچکے ہیں لیکن بقایاجات کی عدم ادائیگی کی وجہ وہ کوڑی کو ڑی کے محتاج ہیںانھوں نے کہا کہ وہ ائے روز ڈی ایف او کے دفتر کا چکر لگا کر اعصابی اور ذہنی طور پر مفلوج ہو کر مایوسی کے شکار ہیں انھوں نے پی ٹی ائی چیر مین عمران خان اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نوٹس لیکر دیر لویر محکمہ جنگلات کو بلین ٹریز پرو گررام کے پرائیویٹ نر سریز مالکان کو ان کی بقایاجات کی ادایگی کے احکامات جاری کریں بصورت دیگر وہ سخت احتجاج اور وزیر اعلیٰ ہاوس کے سامنے دھرنا دینگے۔

متعلقہ عنوان :

دیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں